محبوبہ مفتی حکومت کے پہلے بجٹ میں خواتین کو ترجیح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-31

محبوبہ مفتی حکومت کے پہلے بجٹ میں خواتین کو ترجیح

سری نگر
یو این آئی
ریاست جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت کے وزیر فینانس ڈاکٹر حسیب احمد روابو نے پیر کے روز یہاں ریاستی اسمبلی میں اپنا دوسرا اور حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں تمام سرکاری اسکولوں میں ہائر سیکنڈری سطح تک تمام طالبات کی فیس معاف کرنے، خواہشمند خاتون صنعت کاروں کی مدد ، رہنمائی اور تربیت کے لئے سری نگر اور جموں میں دو آنٹر پرینیرس شپ ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کرنے، ریاست میں مزید چار زنانہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے، غربت کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے گھریلو صارفین کو تیس یونٹوں تک مفت بجلی فراہم کرنے ، نوجوان آنتر پرینیروں کے لئے بزنس انکیوبیٹرس قائم کرنے اور تسلیم شدہ صھافیوں کے فلاح کے لئے دو کروڑ روپے سے ایک جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جب کہ تمام اشیاء ضروریہ پر چھوٹ میں توسیع، مقامی صنعت کوویت ادا کرنے سے چھوٹ ، صنعتی کاائیوں کو مرکزی بکری ٹیکس سے چھوٹ ، صنعتی اکائیوں کے خام مواد اور تیار کردہ اشیاء پر ٹول ٹیکس سے چھوٹ اور دیگر چیزوں و خدمات پر چھوٹ کا اعلان کیا گیا ۔ ڈاکٹر درابو نے بجٹ تقریر کے آغاز میں کہا کہ یہ بجٹ ریاست کے سابق وزیر اعظم مرحوم مفتی محمد سعید کے تئیں خراج عقیدت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا دوسرا بجٹ ہے اور نئی پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت سرکار کا پہلا بجٹ اور مرحوم مفتی سعید کے تئیں ایک خراج عقیدت ہے۔ مجھے ان کی سرکار کا وزیرفینانس رہنے کا شرف حاصل رہا ہے لہذا میں نے اپنی بصیرت کیمطابق اس بجٹ میں حکمرانی کے مفتی ماڈل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا جو کچھ میں سمجھ سکا ہوں یہ ماڈل عوامی خدمات سے عبارت سیاسی فکر و عمل اور جائز حکمرانی کا ایک حسین مرقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں یہی تین تھیم حاوی رہیں گے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ سب سے پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ مرحوم قائدکی ساٹھ برسوں پر محیط ذاتی دیانت اور وفا شعاری سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم نے اس بجٹ میں یہ کوشش کی ہے کہ نظام حکمرانی اور اس سے جڑے ہوئے عوامل کو کارآمد اور کار گر بنایاجائے ۔ جو بالآخر ہمارے سماج اور نظام زندگی سے کورپشن کو بتدریج ختم کرتے ہوئے اس کے مکمل خاتمے پر منتج ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے تھیم کا تعلق مرحوم لیڈر کے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے نظریے سے ہے۔ اس لئے موجودہ بجٹ مین اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ سماج کے سبھی حلقوں خاص کر پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک ڈھانچہ کھڑا کیاجائے اور ریاست کو رعایت پسند بنانے کی بجائے انسان نواز بنایاجائے ۔ ڈاکٹر درابو نے کہا کہت یسری معشل راہ کا تعلق جمہوریت میں ان کے غیر متزلزل اعتقاد سے ہے،لہذا کوشش کی گئی ہے کہ انتظامی عزم اور ادارہ جاتی طرز عمل کو بحال کیاجائے تاکہ قواعد و ضوابط پر عمل درآباد میں کوتاہیوں پر قد غن لگائی جاسکے ۔ اس سمت میں کوشش کی جارہی ہے کہ ریاستی بجٹ کی حکمرانی کے لئے اور حکومت کا سب سے زیادہ کارگر ہتھیار بنایاجائے ۔ بجٹ میں خواتین کے لئے خصوصی خیال رکھا گیا ہے ۔ وزیر فینانس نے اپنی تقریر میں کہا، ہماری پہلی خاتون چیف منسٹر کے تئیں احترام کے طور پر بجٹ میں صنفِ نازک کے لئے مخصوص اقدامات متعارف کررہا ہوں۔ میں اس بات کی تجویز رکھتا ہوں کہ ریاستی حکومت تمام سرکاری سکولوں میں ہائر سیکنڈری سطح تک تمام طالبات کی فیس معاف کرے۔ انہوں نے کہا میں اس بات کی تجویز رکھتا ہوں کہ انڈسٹریل ایسٹیٹس میں خواتین کے لئے دس فیصد زمین مخصوس رکھی جائے ، شرطیکہ اگر اسے منتقل کیاجائے ، تو ایسی کمپنی جسے خاتون کے نام پر اندراج کیا گیا ہو یا جس میں حصہ داروں کی اکثریت خواتین حصہ داروں کی ڈائرکٹر کی حیثیت سے ہو۔ محکمہ صنعت و حرفت ان اضافہ جات کو مشتہر کرے گا، انہوں نے بجٹ میں خواہشمند خواتین انتر پرینزروں کی مدد، رہنمائی اور تربیت کے لئے سری نگر اور جموں میں دو انتر پرینیز شپ ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔ ڈاکٹر درابو نے ریاست مین مزید چار زنانہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یہ یہ پولیس اسٹیشن جن اضلاع میں قائم کئے جائیں گے ان میں پلوامہ، کپوراہ، کٹھوعہ اور اودہم پور شامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ یہ پولیس اسٹیشن ان چار پولیس اسٹیشنوں کے علاوہ ہیں جو وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اننت ناگ، بارہ مولہ، جموں اور راجوری میں قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سری نگر اور جموں شہر میں خواتین کے لئے مخصوص بس سروس کے لئے پانچ کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے محکمہ صنعت و حرفت کو ریاست بھر میں ایک لینڈ بینک کے قیام کے اہل بنانے کی خاطر نئے انڈسٹریل ایسٹیٹوں کے حصول اورفروغ کے لئے چالیس کروڑ روپے کی رقم مختص رکھنے کا اعلان کیا۔

CM Mehbooba Mufti's budget focuses on women welfare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں