ہندوستان میں 248.8 ملین خاندان - ہندو کنبوں کا فیصد 81.3 - مسلمانوں کا 12.5 فیصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-21

ہندوستان میں 248.8 ملین خاندان - ہندو کنبوں کا فیصد 81.3 - مسلمانوں کا 12.5 فیصد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
رجسٹرار جنرل آف انڈیا نے2011مردم شماری کی بنیاد پر مذہبی خطوط پر خاندانون کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس میں خاندان کے سربراہ اور خاندان کے افراد کی تعداد کے تناسب کو بھی بتایا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق عیسائی طبقہ میں ایسے کنبوں کا فیصد جن کی سربراہ خواتین ہیں سب سے زیادہ دکھائی دیا جو کہ17.4ہے جس کے بعد بدھسٹ کا نمبر آتا ہے جن کا فیصد15.9فیصد ہے ۔ ایسے کنبے جن کے سربراہ خاتون ہیں، کا سب سے کم فیصد جین طبقہ میں ہے جہاں11.5فیصد خواتین کنبوں کی صدر ہیں ۔

فیصد || خاندانوں کی تعداد (ملین میں) || مذہبی برادری
100 || 248.8 || جملہ خاندان
81.3 || 22.4 || ہندو
12.5 || 31.2 || مسلم
2.5 || 6.3 || عیسائی
1.7 || 4.1 || سکھ
0.7 || 1.9 || بدھسٹ
0.4 || 0.9 || جین

نوٹ:
چونکہ کئی افراد نے اپنا مذہب نہیں بتایا ہے اور تیسرا جنس کو بھی اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے اس لئے جملہ اعداد و شمار میں فرق ہوسکتا ہے ۔

248.8 Million Households Across India; 202 mn Hindus, 31 mn Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں