مغربی بنگال میں 76 اور آسام میں 80 فیصد پولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-12

مغربی بنگال میں 76 اور آسام میں 80 فیصد پولنگ

کولکتہ، گوہاٹی
یو این آئی
مغربی بنگال اور آسام کی92اسمبلی نشستوں کے لئے7.1کروڑ رائے دہندوں کی زبردست تعداد نے ووٹ ڈالے۔ تشدد کے اکا دکا واقعات کی اطلاع ہے ۔ ایک شخص ہلاک اور دیگر چند زخمی ہوئے۔ مغربی بنگال میں زائد76فیصد اور آسام میں80فیصد پولنگ ہوئی۔92نشستوں کے منجملہ 31مغربی بنگال کے تین ، اضلاع میں پھیلی ہیں جب کہ61آسام میں ہیں ۔ مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کی رائے دہی کا آج دوسرا حصہ تھا جب کہ آسام میں دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ ہوئی ۔ سابق وزیر اعظم اور رکن راجیہ سبھا (آسام) ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دسپور کے سرکاری اسکول میں ووٹ ڈالا تاہم ان کی اہلیہ گرشرن کور ان کے ساتھ موجود نہیں تھیں ۔ باکسر شیو تھاپا ان لوگں میں شامل تھے جو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا۔ ممتا بنرجی کی ریاست مغربی بنگال میں تین بجے تک75فیصد رائے دہندے ووٹ ڈال چکے تھے ۔ الیکشن عہدیدار وں نے بتایا کہ دو بجے تک مختلف نوعیت کی1200شکایتیں موصول ہوئیں۔ ضلع بردوان کے حلقہ پنڈیشور کے ایک بوتھ میں ووٹنگ کچھ دیر کے لئے رک گئی کیونکہ پولنگ عہدیدار پریمل بوری کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ دوسرا عہدیدار چارج لینے کے بعد ووٹنگ بحال ہوئی ۔ یجورا میں سات، بانکورہ میں دو اور چھٹنا میں تین الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی پیدا ہوئی ۔ آسام میں بر سر اقتدار کانگریس نے57نشستوں پر اپنے امید وار کھڑاکئے۔ اس نے چار نشتیں اپنی حلیف یونائٹیڈ پیپلز فرنٹ کے لئے چھوڑیں ۔ بی جے پی نے35حلقوں سے الیکشن لڑا۔ اے جی پی نے19، بی پی ایف نے دس ، سی پی آئی ایم نے9اور سی پی ایم نے5حلقوں سے مقابلہ کیا ۔ دوسرے مرحلہ میں جن لوگوں کی سیاسی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند ہوئی ان میں آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک کے مولانا بدر الدین اجمل شامل ہیں ۔ ووٹوں کی گنتی19مئی کو ہوگی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں