امریکہ میں اثاثے فروخت کردینے سعودی عرب کا انتباہ - نیویارک ٹائمز رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-18

امریکہ میں اثاثے فروخت کردینے سعودی عرب کا انتباہ - نیویارک ٹائمز رپورٹ

نیویارک
یو این آئی
سعودی عرب نے اوباما انتظامیہ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکی کانگریس میں11ستمبر2001کے حملوں کے لئے سعودی حکومت کو ذمہ دار قرار دینے کا بل منظور ہوا تو وہ امریکہ میں اپنے750ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کو فروخت کردے گا ۔ یہ اطلاع نیویارک ٹائمز نے دی ہے۔ اوباما انتظامیہ نے اس بل کی منظوری کو روکنے کے لئے کانگریس میں کوشش کی ہے ۔ اخبار نے انتظامیہ کے حوالہ سے یہ بھی خبر دی ہے کہ امریکی قانون سازوں نے بل کی منظوری کے سفارتی اور اقتصادی اثرات کے تعلق سے بھی خبر دار کیا ہے ۔ سی بی ایس نیوز پر اتوار کو ایک رپورٹ کے بعد نیوز چینلوں میں 11ستمبر کے واقعہ میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا الزام کی خبر عام ہونے لگی۔ رپورٹ کے مطابق سابق سینٹر باب گراہم نے جو9/11حملوں کی جانچ کمیشن کے سربراہ ہیں۔ صدر اوباما سے کہا تھا کہ وہ اس ماہ سعودی دوسرے میں سعودی حکومت سے اس مسئلہ پر بات کریں ۔ مجوزہ قانون سازی کی صورت میں امریکی عدالتوں کو یہ اختیار مل جائے گا کہ وہ ان امریکی اثاثوں کو منجمد کردیں جو سعودیوں کے پاس ہیں۔ جہاں تک سعودی دھمکی کا تعلق ہے تو نیو یارک ٹائمز کے مطابق اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دھمکی پر عمل مشکل ہوگا کیونکہ اس طرح سعودی معیشت لڑ کھڑا جائے گی ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے اوباما انتظامیہ کانگریس کے ڈیمو کریٹک اور ریپبلکن ارکان کو قائل کرنے میں مصروف ہیں کے کانگریس میں اس قسم کے بل کو روکنے کی کوشش کی جائے ۔ سعودی عرب کے حوالے سے کچھ عرصے ای امریکی دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام اور کانگریس کے درمیان بھی گفتگو ہورہی ہے ۔ خارجہ اور دفاعی امور کے سینئر حکام نے دونوں جماعتوں کے امریکی ایوان بالا کے ارکان کو خبر دار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی ہوتی ہے تو امریکہ کے لئے سفارتی اور معاشی حوالے سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ سعوودی حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ذاتی طور پر یہ پیغام اس وقت پہنچایا تھا جب وہ گزشتہ ماہ واشنگٹن گئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کانگریس کے ارکان کو بتایا تھا کہ اگر سعودی عرب کو محسوس ہوا کہ کسی نئے قانون کے تحت سعودی عرب کو11ستمبر حملوں کے لئے مورد الزام ٹھہرایا گیا ، تو امریکہ میں موجودہ سعودی اثاثوں کو منجمد کیاجاسکتا ہے اور سعودی عرب انہیں فروخت کرنے پر مجبور ہوجائے گا ۔ امریکہ میں اس وقت سعودی عرب کے750ارب ڈالر امریکی خزانے کی سیکوریٹیز کی شکل میں موجود ہیں، صدربارک اوباما چہار شنبہ کو ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Saudi Arabia threatens to sell off US assets if Congress passes 9/11 bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں