سلمان خان ریو اولمپکس کے لیے ہندوستان کے خیر سگالی سفیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-24

سلمان خان ریو اولمپکس کے لیے ہندوستان کے خیر سگالی سفیر

نئی دہلی
آئی اے این ایس
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو ہفتہ کے دن ، جاریہ سال کے اواخر منعقد شدنی ریواولمپکس میں ہندوستانی جتھہ کا خیر سگالی سفیر بنایا گیا ۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن نے نئی دہلی میں اپ نے ہیڈ کوارٹر میں اعلان کیا کہ دوتا تین امید وار کی فہرست سے جس میں شاہ رخ خان اور بزرگ اداکار امیتابھ بچن بھی شامل تھے۔ سلمان خان کا انتخاب کیا گیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ آئی او اے نے سلمان خان کو اس لئے منتخب کیا کہ وہ نوجوانوں سے جڑے ہیں اور کھیلوں سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی نئی فلم سلطان اسپورٹس ڈرامہ ہے جس میں سلمان کو ایک ایسے ریسلر کے رول میں دکھایا گیا ہے جو ایک چھوٹے ٹاؤن سے ابھر کر بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرتا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بالی ووڈ کا ایک سوپر اسٹار اولمپکس میں ہندوستانی جتھہ کار کا خیر سگالی سفیر ہوگا۔ اس موقع پر کئی اسپورٹس اسٹارس بشمول ایم سی میری کوم، سردار سنگھ، ریتو رانی، دیپکا کماری، اپوروی چنڈیلہ اور منیکا بترابھی موجود تھے ۔ سخت محنت اور جذبہ وف کے لئے کھلاڑیوں کی ستائش کرتے ہوئے سلمان نے امید ظاہر کی کہ وہ اولمپکس میں میڈلس حاصل کرپائیں گے ۔ اداکار نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت ہی با صلاحیت اور محنتی ہیں ۔ وہ کسی کی سفارش سے کھلاڑی نہیں بنے ہیں ۔ وہ یہاں اس لئے ہیں کہ وہ ملک میں سب سے بہتر ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اولمپکس میں حصہ لینے جارہے ہیں ۔

Salman Khan named Goodwill Ambassador for India at Rio Olympics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں