پناما لیکس - ہندوستانی کھاتہ داروں کی سخت تحقیقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-12

پناما لیکس - ہندوستانی کھاتہ داروں کی سخت تحقیقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی مملکتی وزیر فینانس جیانت سنہا نے آج کہا کہ پناما پیپرس افشاء کے ذریعہ بیرونی ممالک میں ہندوستانیوں کے بینک اکاؤنٹ کی سختی سے تحقیقات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر قرض نا دہندہ وجئے مالیہ کے معاملہ سے نمٹنے کے لئے بھرپور قانونی قوت لگائی جارہی ہے ۔ اس کے لئے حکومت نے پہلے ہی ایک بشمول مالیاتی انٹلی جنس یونٹ سی بی ڈی ٹی ہمہ ادارہ جاتی گروپ تشکیل دے چکی ہے ۔ آر بی آئی پناما پیپر افشاء کی تنقیح کررہی ہے جس میں500ہندوستانیوں کے نام شامل ہیں ۔ ان ناموں میں کئی نامور اداکار و کئی اداکارائیں اور صنعت کار، شامل ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر پناما میں اپنی رقم کو غیر قانونی طور پر جمع کررکھی ہے ۔ جینت سنہا نے کہا کہ چاہے پناما پیپر افشاء ہو یا ایچ ایس بی سی کی فہرست ہو یا جو کچھ بھی اطلاعات ہمیں موصول ہورہی ہیں ، ان تمام اطلاعات پر ہم پہلے یہ دیکھ رہے ہیں کہ آیا یہ کوئی قانونی ذریعہ سے جمع کی گئی رقم ہے یا غیر قانونی طریقہ سے جمع کردہ رقم ہے ۔ مملکتی وزیر فینانس نے کہا کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے اور سختی کے ساتھ تحقیقات بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس تحقیقات سے بچ نہیں سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس کے مطابق جن افراد نے غیر قانونی رقومات جمع کی ہیں وہ چین کی نیند نہیں سورہے ہیں اور جنہوں نے غیر قانونی سر گرمی انجام دی ہے انہیں قانونی نتائج و عواقب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ دانستہ قرض نا دہندہ سے متعلق ایک سوال پر سنہا نے کہا کہ کئی تحقیقاتی ایجنسیاں ، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے مکمل قانونی قوت سے استعمال کررہے ہیں ۔ تما م کا یہ دباؤ ہے کہ یہ دباؤ ان تمام افراد پر عائد کیاجانا چاہئے جو دانستہ قرض نادہندگان ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں