ہندوستان میں عدم رواداری کی فضا نہیں - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-17

ہندوستان میں عدم رواداری کی فضا نہیں - ارون جیٹلی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ سیاسی منظر کے دونوں جانب غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے گمراہ کن واقعات ہوسکتے ہیں لیکن اسے عام طور پر ملک میں عدم رواداری کی فضا قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ بی جے پی کے سینئر قائد نے ایسے واقعات کو وحشت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاہم ہندوستان جیسے بڑے ملک میں یہ شاذونادر ہی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر یا سیاسی منظر کی کسی بھی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے واقعات ہوسکتے ہیں لیکن اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ اس طرح کی کوئی سر گرمی زمین پر پائی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر فینانس نے ہندوستانی صحافیوں کے ساتھ میڈیا رائڈ ٹیبل کے دوران یہ باتیں کہیں ۔ قبل ازیں دو فریقی میٹنگ کے دوران امریکہ نے ہندوستان سے کہا کہ وہ حالیہ ویزا فیس میں اضافہ کے مسئلہ پر قانون کا پابند ہے ۔ ویزا فیس میں اضافہ سے ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ اس مسئلہ پر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی دو فریقی میٹنگ میں شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ جیٹلی نے میڈیا گول میز اجلاس کے دوران ہندوستانی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمیشہ دو مسائل رہے ہیں ایک تو حالیہ ویزا فیس میں اضافہ کا ہے اور دوسرا آئی ٹی پیشہ وروں کے لئے ٹوٹلائزیشن کے الزامات کا قدیم مسئلہ ہے ۔ امریکہ کا جواب یہ رہا ہے کہ یہ ایک قانون سازی ہے جس کی پابندی کرنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی کوئی توقع نہیں ہے تا وقتیکہ قانون تبدیل نہ ہو ۔ جیٹلی نے ویزا فیس میں اضافہ کو ایک امتیازی عمل قرار دیا ہے ۔ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے یہاں آئے مرکزی وزیر فینانس نے آج کہا کہ ملک کا ایر لائنز کا شعبہ بہتر طریقہ سے کام کررہا ہے ۔ ہندوستان میں کئی ایر لائنز کمپنیاں بہتر فائدہ کما رہی ہیں۔ جیٹلی نے طویل عرصہ سے غیر کار کرد ، کنگ فشر، ایر لائنز کے تجارتی نمونہ سے متعلق سوال کے تناظر میں یہ بات کہی۔ فی الحال لندن میں مقیم کنگ فشر ایر لائنز کے مالک وجئے مالیا اور ان کی دیگر کئی کمپنیوں نے مختلف بینکوں کو9000کروڑ روپے باقی ہیں۔ ان کے خلاف انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سمن جاری کیا ہے۔ جیٹلی نے وجئے مالیا کے معاملہ پر ایک سوال کے جواب میں جیٹلی نے مالیا پر راست جواب دینے سے احتراز کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے معاملہ میں کوئی حتمی خیال ظاہر نہیں کررہا ہوں ، یہ کسی مخصوص کمپنی کے بزنس نمونہ سے منسوب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک رقومات کی واپسی کا تعلق ہے، مالیہ کے معاملہ میں بینکس تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں اور جو کچھ بھی اس نے پی انل کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس معاملہ سے تحقیقاتی ایجنسیاں نمٹ رہی ہیں ۔ مالیہ کی غیر قانونی رقومات کی منتقلی کے مقدمہ میں تین مرتبہ جاری کردہ سمن کے باوجود ای ڈی کے روبرو پیش ہونے میں قاصر رہنے اور ہندوستان کو واپس ہونے کے احکامات کو مسترد کرنے پر مالیہ کے خلاف ہندوستان میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں