بی جے پی ایس پی اور کانگریس سے عوام محتاط رہیں - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-15

بی جے پی ایس پی اور کانگریس سے عوام محتاط رہیں - مایاوتی

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش میں 2017کے اسمبلی انتخابات کے لئے بظاہر بگل بج گیا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج ایس پی اور بی جے پیر حملہ کیا۔ انہوں نے ادعا کیا کہ یہ پارٹیاں تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہیں۔ مایاوتی نے برسر اقتدار آنے کی صورت میں سماج کو خوف اور کرپشن سے پاک کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ وہ بی آر امبیڈکر کی125ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا ایس پی اور بی جے پی کو اسمبلی انتخابات سے نکال پھینکیں ۔ آپ اس بات کا تیقن دیں کہ ان کے امید واروں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں ۔ بی ایس پی صدر نے کانگریس قائد راہول گاندھی کا مضحکہ اڑایا کہ انہوں نے ان کی پارتی کے بر سر اقتدار رہنے کے دوران دلت طلباء کی خود کشیوں کی واقعات کا نوٹ نہیں لیا ۔ حیدرآباد میں روہت ویمولا کی خود کشی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یوراج (پرنس) تماشہ میں مصروف ہیں ۔ ریاست کی سماج وادی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ یو پی انتخابات میں ان کی پارٹی کو اکثریت سے کامیاب بنائیں اور خوف و کرپشن سے پاک سمان میں سانس ل یں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ کانگریس ، بی جے پی اور ایس پی سے محتاط رہین ۔ انہوں نے کہا وہ صرف خیالی بیانات دینے میں مصروف ہیں ۔مایاوتی نے نریندر مودی حکومت کی مذمت کی وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کیے گئے وعدہ کے بموجب بیرونی ممالک سے کالے دھن کو واپس لانے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے محسوس کیا ہے کہ ملک بھر میں بی جے پی کا بیس سکڑ رہا ہے ۔ مودی کے بیرونی ممالک کے دوروں پر مایاوتی نے کہا وہ شاباشی حاصل کرنے کے لئے یہ دورے کررہے ہیں ۔ وہ عوام کی رقومات کا بے جا استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے لئے گندی چالیں چل رہی ہیں ۔ مایاوتی نے مضحکہ اڑایا کہ مودی حکومت نے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان جاپان کی مدد سے بلیٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کے کوئی کام نہیں آئے گا۔ وہ بجائے اس کے کاش این آر آئی جی ایس جیسی اور دیگر اسکیمیں شروع کرتی اور غریب افراد کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ۔ بھارت ماتا کی جئے نعرہ کا حوالہ دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا یہ لازمی نہیں ہے اور حب الوطنی دکھانے کے اور بھی کئی طریقے ہیں ۔ انہوں کہا ہم بی ایس پی میں جے بھیم اور جئے بھارت کہتے ہیں ۔ چند لوگ جئے ہند کہتے ہیں۔ بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانا کوئی ضروری نہیں ، جس کے لئے بی جے پی اتنا شوروغوغا مچا رہ ہے۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے مایاوتی نے کہا کوئی بھی ایسے شخص سے کس طرح بہبود کی توقع رکھ سکتا ہے جو سیفائی( ایٹاوا) میں پر تعیش میلہ کا اہتمام کرنے میں مصروف ہو اور جو بیرونی دورے کرتا ہو اور عہدیداروں کے ساتھ میچس کھیلتا ہو ۔ یہ عہدیدارن میچس میں آپ کی فتح کا تیقن دے سکتے ہیں لیکن اسمبلی انتخابات میں نہیں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ان کے بر سر اقتدار آنے پر لا اینڈ آرڈر اور ترقی ان کی حکومت کا اصل توجہ کو مرکز ہوگی، مایاوتی نے کہا موجودہ حکومت کی جانب سے ذات پات کی بنیاد پر لئے گئے فیصلوں کا جائزہ لیاجائے گا اور اس کے مطابق ایکشن لیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں