پنامہ معاملہ میں ہندوستانیوں کے ملوث ہونے کی تحقیقات ہوں گی - راجن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-06

پنامہ معاملہ میں ہندوستانیوں کے ملوث ہونے کی تحقیقات ہوں گی - راجن

ممبئی
یو این آئی
ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ پنامہ کے قانونی فرم کی جانب سے جاری کئے جانے والے دستاویزات میں شامل ہندوستانیوں کے بیرون ملک کھاتوں کے صحیح یا غلط ہونے کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جائٰں گی۔ دنیا کی بڑی قانونی رموں میں سے ایک پنامہ کے موزیک فونیسکا نے کل1.15کروڑ دستاویزات کا افشاء کیا تھا ، جن میں ہندوستان کے500مشہور صنعت کار، سیاستداں فلم اداکار ، کرکٹرس اور کچھ سرکاری عہدیداروں کے بیرون ملک کمپنیوں سے لین دین کا انکشاف ہوا ہے ۔ راجن نے آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی، اہم بات یہ ہوگی کہ غیر ملکی کھاتوں میں کیا صحیح ہے اور کیا غلط اس کا پتہ لگایا جائے گا۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد حکومت نے کل اسپیشل ملٹی ایجنسی گروپ تشکیل دیا ہے جس میں ریزرو بینک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی بی ڈی ٹی، فینانشیل انٹلیجنس یونٹ، فارن ٹیکس اینڈ ٹیکس ریسرچ محکمہ کی تفتیشی یونٹوں کے عہدیدار بھی اس گروپ میں شامل ہیں ۔ موزیک فونیسکا کی افشاء کی ہوئی خفیہ دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیرپوٹن، چین کے صدر زی جن پنگ ، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ، ان کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

Rajan on Panama Papers: Will investigate what's legitimate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں