قرآن کے تلگو مترجم مولانا شیخ حمید اللہ شریف کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-11

قرآن کے تلگو مترجم مولانا شیخ حمید اللہ شریف کا انتقال

Quran telugu translator shaikh Hameed Ullah Shareef
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
مترجم تلگو قرآن مجید و رکن جماعت اسلامی ہند آندھرا پردیش مولانا شیخ حمید اللہ شریف ولد جناب دادا صاحب کا10اپریل کو مختصر سی علالت کے بعد بعمر82سال انتقال ہوگیا ۔ وہ جماعت اسلامی ہند آندھر اپردیش کی مجلس شوریٰ اور نمائندگان کے بھی رکن رہے ۔ اہوںنے چالیس سال قبل سب رجسٹرار کے عہدہ کو خیر آباد کہتے ہوئے جماعت اسلامی سے وابستگی اختیار کی تھی۔ وہ درسگاہ نظامی کے ڈائرکٹر اور مینجنگ کمیٹی کے رکن تھے۔ تلگو زبان میں انتہائی دلنشیں انداز میں اسلام کا پیام لوگوں تک پہنچانے میں انہیں خاصی مہارت حاصل تھی ۔ سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا عبدالعزیز مرحوم کی تقاریر کا وہ تلگو ترجمہ وہ بڑے ہی دلنشیں انداز میں پیش کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے بخاری شریف کا بھی تلگو میں ترجمہ کیا جس کی دو جلدیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ ان کی تصانیف کی وجہ سے تلگو داں افراد کو اسلام کا پیغام اور قرآن مجید کو سمجھنے میں کافی آسانی پیدا ہوئی۔ نمازہ جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قبا ء موتکی (وجے واڑہ) میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ2فرزندان اور چھ دختران ہیں ۔ مزیر تفصیلات کے لئے فون 9848683935پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے ۔

Quran telugu translator shaikh Hameed Ullah Shareef passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں