وزیر اعظم مودی کی واشنگٹن آمد - نیوکلیر سیکوریٹی کانفرنس میں شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-01

وزیر اعظم مودی کی واشنگٹن آمد - نیوکلیر سیکوریٹی کانفرنس میں شرکت

واشنگٹن
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی دوروزہ نیو کلیر سیکوریٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں ۔ امریکہ کے دورہ کے دوران مودی، صدر بارک اوباما اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام شروع ہونے والی کانفرنس میں56ممالک کے لیڈر اور نمائندے شامل ہورہے ہیں جو بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ایٹمی پلانٹس کے حفاظتی انتظامات پر بات چیت کریں گے ۔ یہ مودی کا امریکہ کا تیسرا دورہ ہے۔ مودی سب سے پہلے2014میں صدر اوباما سے ملاقات کرنے امریکہ آئے تھے اور اس کے بعد اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے وہ دوسری بار امریکہ آئے تھے۔ سربراہ کانفرنس میں ہندوستان کی قومی ترقی کی رپورٹ تمام لوگوں کو دی جائے گی اور مودی جو ہری سلامتی مضبوط کرنے میں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے سب کو آگاہ کرائیں گے ۔ وہ امریکی کمپنیوں کے سائنسدانوں اور حکام سے ملاقات کریں گے ۔ امریکہ کے سفر کے بعد وزیر اعظم سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم مودی ایک روزہ دورے پر کل صبح بروسلز پہنچے اور انہوں نے وزیر اعظم چارلس مشیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 13ویں ہند۔ یوروپی یونین کانفرنس کی صدارت بھی کی۔ مودی نے بلجیم کی بڑی کمپنیوں کے مالکین، یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ اور بڑے صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی۔

PM Modi arrives in US to attend Nuclear Security Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں