نکسل تشدد سے موثر طور پر نمٹنے میں مرکز کامیاب - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-03

نکسل تشدد سے موثر طور پر نمٹنے میں مرکز کامیاب - راج ناتھ سنگھ

لکھنو
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکز ملک میں نکسل تشدد سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے اور زائد از پندرہ سال کے عرصہ میں موجودہ صورتحال بہترین ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز، نکسل تنظیموں سے بات چیت کے لئے تیار ہے بشرطیکہ وہ تشدد تردک کردیں اور ہتھیار ڈال دیں ۔ راج ناتھ سنگھ سے یہ پوچھے جانے پر کہ آیا مرکز، بائیں محاذ کی انتہاپسندی پر موثر طور پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر آپ گزشتہ برسوں سے مقابلہ کریں گے تو صورت ھال قابو میں ہے ۔ ہم مسئلہ پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اور اسے جاری رکھیں گے ۔ موجودہ صورتحال گزشتہ پندرہ تا سترہ سال کے دوران بہترین صورتحال ہے ۔ آپ اعداد و شمار ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں میں یہ کہہ چکا ہوں کہ حکومت، دلچسپی رکھنے والے فریقوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے ، لیکن پہلے انہیں تشدد کا راستہ ترک کرنا اور ہتھیار ڈالنا ہوگا۔ وہ چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں حالیہ نکسل حملہ سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے ، جس میں سات سی آر پی ایف جوان شہید ہوئے تھے ۔ جمون و کشمیر میں بی جے پی، پی ڈی پی مخلوط حکومت کی تشکیل میں تاخیر اور اس سوال پر کہ آیا اس کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام کا پیام نہیں جاتا؟ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بعض اوقات مخلوط حکومت کی تشکیل میں وقت لگتا ہے ، ہر مخلوط اتحاد کی اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں ۔ آپ کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہوتا ہے ۔ جہاں تک بی جے پی، پی ڈی پی کی مخلوط حکومت کا تعلق ہے مجھے پورا بھروسہ ہے کہ یہ ریاست کے عوام کی توقعات پر پوری اترے گی ۔ اس سوال پر کہ ایک ایسے وقت جب کہ تمام سیاسی جماعتیں دلتوں کو رجھانے کی کوشش کررہی ہیں ، کیا مرکز ترقیوں میں انہیں تحفظات فراہم کرے گا؟مرکزی وزیر نے کہا کہ بی جے پی ذات پات اور مذہب کی سیاست نہیں کرتی اور وہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے ایک مضبوط ہندوستان تعمیر کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں