صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-02

صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان کا انتقال

MBT president dr khayam khan
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان کا کل رات11:30بجے قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ آج ڈاکٹر قائم خان کے جسد خاکی کو مکہ مسجد لایا گیا جہاں بعد نماز جمعہ امام و خطیب مکہ مسجد رضوان قریشی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، قائد اپوزیشن تلنگانہ محمد علی شبیر، رکن کونسل فاروق حسین، رکن اسمبلی ممتاز احمد خان، ایڈیٹرروزنامہ سیاست زاہد علی خان ، ظہیر الدین علی خان ، محمد خالد یوسف، محمد فیصل یوسف ،ڈاکٹر خواجہ احمد خان امتیاز ، عامر علی خان، مختار احمد خان ، مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری، ٹی آر ایس قائد محمد فرید الدین ، خضر پاشاہ ، وحید پاشاہ، مجاہد ہاشمی ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، اعظم علی خرم ، عبدالقدیر سابق کانسٹبل ، ایس کے افضل الدین کانگریس قائد کے علاوہ مجلس بچاؤ تحریک کے کارکنان دانشوراں ملت ، علماء و مشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تدفین قبرستان احاطہ حظیرہ شہیداں درگاہ حضرت سید راج محمد صاحبؒ چنچل گوڑہ میں عمل آئی ۔

MBT president dr khayam khan passed away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں