ملک کا عدالتی نظام ٹھپ ہو گیا ہے - پرشانت بھوشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-11

ملک کا عدالتی نظام ٹھپ ہو گیا ہے - پرشانت بھوشن

بھوپال
پی ٹی آئی
ممتاز وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کا عدالتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے ۔ عدالتی مشنری کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک بڑی سماجی تحریک کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عدلیہ ایک اہم ادارہ ہے لیکن عدالتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹاک شو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ادارہ حکومت کے اثر سے پاک نہیں ہے اورعدلیہ بھی ایسی نہیں رہی جہاں عدلیہ کے خلاف شکایت کی جاسکے ۔اس وجہ سے کرپشن پنپ رہا ہے ۔ آپ حکومت کو عدالت گھسیٹ سکتے ہیں لیکن سسٹم ٹھپ ہوچکا ہے ۔ آپ کی بات نہیں سنی جاتی ۔ کیسس کو طول دیاجاتا ہے اسی لئے قانونی بیداری کے ساتھ ساتھ سماجی بیداری بھی ضروری ہے تاکہ سسٹم کو بہتربنایاجاسکے۔ سوراج ابھیان تنظیم کے بانی69سالہ وکیل و کارکن نے کہا کہ یہ بد بختی کی بات ہے کہ عدلیہ اور حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو تبدیلی نہیں چاہتے اور جوں کے توں موقف سے خوش ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بھی ایک ٹھپ عدالتی نظام چاہتی ہے تاکہ عوام کے بنیادی حقوق کا کوئی تحفظ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی نظام مضبوط اور کامیاب ہوگا تو حکومت بنیادی حقوق کا احترام کرنے کے لئے مجبور ہوگی ۔ پرشانت بھوشن نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظام تعلیم کا بھگوان کرن کررہی ہے اور اقلیتوں کے خلا ف طلباء کے ذہنوں میں زہر بھر رہی ہے ۔ ہمیں اس کی شدت سے مخالف کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 99فیصد دیہاتوں میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں ہیں ۔

Judicial system has 'collapsed': Prashant Bhushan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں