ہند و بنگلہ دیش تعلقات پہلے سے بہت بہتر - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-01

ہند و بنگلہ دیش تعلقات پہلے سے بہت بہتر - سشما سوراج

موری گاؤں
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ بنگلہ دیش سے ہندوستان کے تعلقات پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں تھے جتنے کے اب ہیں۔ بی جے پی اس موقع پر استفادہ اٹھاتے ہوئے اپنی قومی سلامتی کی خاطردر انداز ی کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ سشما سوراج نے وسطی آسام میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنگلہ دیش کے ساتھ کبھی بھی اتنے بہتر تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے جتنے کہ اب قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ در اندازی کا مسئلہ قومی سیکوریٹی کا مسئلہ ہے ۔ یہ ہمارے لئے ووٹ بینک کی سیاست کا مسئلہ نہیں ہے ۔ ہم اس مسئلہ کو مستقل حل کو یقینی بنائیں گے ۔ آسام میں در اندازی کا مسئلہ طویل عرصہ سے جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں طلبہ نے طویل احتجاج کیا تھا۔ اس دوران کئی جانیں چلی گئیں لیکن اس مسئلہ کے حل کے لئے کانگریس نے کوئی دلچسپی نہیں لی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے لئے در اندازی ووٹ بینک کی سیاست کا مسئلہ ہے لیکن ہمارے لئے یہ ملک کی سیکوریٹی کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی اس مسئلہ کو حل کرسکتی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا ایقان ہے کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجاسکتا ہے ۔ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہم اسی نیت سے کم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کو تریپورہ کے پالانٹا برقی پراجکٹ سے100میگا واٹ کی برقی سربراہ کررہے ہیں۔ اس کے جواب میں ہم بنگلہ دیش سے انٹر نیٹ رابطہ حاصل کررہے ہیں۔ سشما سوراج نے مزید کہا کہ کرپشن ایک اور بڑا مسئلہ ہے جسے آسام کو سامنا ہے اور بی جے پی آسام میں بدعنوانیوں سے پاک، شفافیت والی حکومت فراہم کرنے کی پابند عہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی زیر قیاد ت این ڈی اے حکومت نے گزشتہ دو برسوں کے دوران کروڑہا روپے کے ترقیاتی کام شرو کئے لیکن میں فخر کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ حکومت کے خلاف کرپشن کے ایک الزام عائد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو آسام میں کرپشن سے پاک حکومت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دریاؤں کو مربوط کرنے کے معاملہ پر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں افسوس کی بات ہے کہ آسام کو سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہونا پڑتا ہے جب کہ ملک کے چند مقامات پر قحط ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں