فلائی اوور کی تعمیر کا ٹھیکہ ترنمول کانگریس رکن کو دیا گیا تھا - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-03

فلائی اوور کی تعمیر کا ٹھیکہ ترنمول کانگریس رکن کو دیا گیا تھا - راہول

نعمت پور، مغربی بنگال
آئی اے این ایس
کانگریس کے نائب صدرر اہول گاندھی نے آج یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ منہدم فلائی اوور کی تعمیر میں ترنمول کانگریس کے لوگ شامل تھے ، کہا کہ یہ ڈھانچہ مغربی بنگال کے حالات کی علامت تھا۔ راہول گاندھی نے یہاں ضلع بردوان میں چیف منسٹر مغربی بنگال اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہلاک ہوئے ۔ ممتا بجی نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ وہ درست تھیں، لیکن یہ فلائی اوور ایک علامت ہے ۔ عوام نے2011ء میں اس امید کے ساتھ ممتا بنرجی کو بر سر اقتدار لایا تھا کہ وہ ان کے لئے کام کریں گی ، لیکن فلائی اوور پراجکٹ پر گزشتہ پانچ سال سے کوئی کام نہیں ہوا ہے ۔ یہ جیسا تھا ویسا ہی رہا۔ آخر تعمیری کام کون انجام دے رہا تھا ۔ ان کے پارٹی کارکن یہ کام کررہے تھے ۔ فلائی اوور گرتا ہے اور لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔ مصیبت کس کو اٹھانی پڑتی ہے، ترنمول کانگریس کے ارکان کو نہیں۔ جن لوگوں سے میں نے ہاسپٹل میں ملاقات کی ہے انہوں نے مصیبت اٹھائی ہے ۔ قبل ازیں کولکتہ سے موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں فلائی اوور کے انہدام کے مقام کا دورہ کیا، جس میں24افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کہا کہ وہ متارین کی عیادت کے لے یہاں آئے ہیں اور اس مسئلہ پر سیاست کرنا نہیں چاہتے ۔ بعد ازاں راہول گاندھی نے کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ بعد ازاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ایک سانحہ پیش آیا ہے، میں متاثرین کی عیادت اور ان کی مدد کرنے آیا ہوں ، جو بھی معمولی مدد کرسکتا ہوں ، فلائی اوورکی تعمیر میں کوتاہیوں کے الزامات پر تبصرہ کرنے کی خواہش پر انہوں نے کہا کہ میں یہاں زخمیوں سے ملاقات کے لئے آیا ہوں ، میں سیاست کے بارے میں بات چیت نہیں کروں گا ۔ راہول گاندھی کے ساتھ ریاستی کانگریس صدر ادھیر چودھری اور پارٹی قائد دیپا داس منشی بھی تھیں ۔ قبل ازیں راہول گاندھی نے حادثہ کے مقام پر این ڈی آر ایف کے عہدیداروں سے بھی بات چیت کی ۔
نئی دہلی سے موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق بی جے پی نے آج کولکتہ میں فلائی اوور حادثہ کے مقام پر راہول گاندھی کے دورہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ تصویر کشی کرانے وہاں گئے تھے ، جو کانگریس کے نائب صڈر کی سیاست شہ رگ ہے۔ پارٹی نے ان سے کہا کہ وہ فلائی اوور کی تعمیر کا ٹھیکہ مغربی بنگال کی سابق سی پی آئی ایم حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر ایک بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کریں۔ پارٹی نے سوال کیا کہ آیا کانگریس اور بائیں بازو کے درمیان اتحاد کرپشن کی بنیاد پر ہے ؟ بی جے پی کے ایک قومی سکریٹری اور مغربی بنگال کے شریک انچارج سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اس دورہ کے بارے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی تصویر کشی کے مواقع سے استفادہ کے لئے مشہور ہیں۔ یہی ان کی سیاست ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے یہ متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ اس کے مرکزی وزراء جو انتخابی مہم کے سلسلہ میں مغربی بنگال میں ہین، حادثہ کے مقام پر نہیں جائیں گے ، تاکہ راحت کارراوائیوںمیں رکاوٹ نہ پیدا ہو۔ انہوں نے وہاں کانگریس کارکنوں کے مظاہرے کے ساتھ اس کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی کو یہ جواب دینا چاہئے کہ آیا کانگریس کل اس مقام پر مظاہروں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے؟ دوسری جانب جس دن سیتو گیٹ کا واقعہ پیش آیا دو سینئر وزراء وہاں موجود تھے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے این ڈی آر ایف اور فوجی ٹیم کی جانب سے مدد کی نگرانی کی ۔ ایک اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کولکتہ میں تھے ، لیکن وہ جائے حادثہ پر نہیں گئے ، تاکہ بچاؤ کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں