کانگریس نے 60 برسوں میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-15

کانگریس نے 60 برسوں میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا - وزیر اعظم مودی

مہو(مدھیہ پردیش)
پی ٹی آئی
کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پارٹی نے کئی دہوں تک ملک پر حکومت کی، اسے دستور کے معمار کی وراثت کو اہمیت نہ دینے پر پشیمان ہونا چاہئے ۔ امبیڈکر کی125ویں یوم پیدائش پر ان کے پیدائش کے مقام پر ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس سے دریافت کیا کہ جب ان کی حکومت دلتوں کے مسیحا کے خوابوں کی تکمیل کے لئے انتھک کام کررہی ہے تو وہ فکر مند کیوں ہے اور کہا کہ وہ ، با با صاحب کے قدموں میں کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ قومی معماروں کو نظر انداز کرنے کی کوشش پر کانگریس کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے مودی نے دریافت کیا کہ پیشرو کانگریس حکومتٰں اپنی میعاد کے دوران امبیڈکر سے وابستہ پانچ تیرتھ کو فروغ دینے میں کیوں ناکام رہی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گرم اودئے سے بھارت ادوئے ابھیان کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر ان کے لئے سرچشمہ وجدان ہیں اور وہ سماجی ہم آہنگی اور جدید ٹکنالوجی کے بارے میں دور اندیش بصیرت رکھتے تھے ۔ بعض لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے کہ مودی یہ سب کیوں کررہے ہیں ، ہمارا ماننا ہے کہ بابا صاحب کے دکھائے گئے راستہ پر چلنے سے ہی سماجی ہم آہنگی کو حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ اپنی غریبی کے پس منظر کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دوسروں کے مکانات سے پانی لانے والی خاتون کا بیٹا اگر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اس کا سہرا امبیڈکر کے سر جاتا ہے ۔ دہلی میں26علی پورروڈ پر میموریل تعمیر کرنے کے ان کی حکومت کے فیصلہ پر انہوں نے کانگریس سے دریافت کیا کہ اس نے گزشتہ چھ دہائیوں میں ایسا کیوں نہیں کیا۔ یہاں امبیڈکر کا آخری مکان تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام برسوں میں ایسا نہ کرنے پر آپ کو پشیمان ہونا چاہئے ۔ ووٹ بینک کی سیاست میں مصروف لوگ سماج میں پھوٹ ڈالنے کے سوا کچھ اور نہیں سوچ سکتے ۔ وزیر اعظم نے موافق غریب پالیسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس پر ان کے لئے کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مودی نے کہا کہ کچھ لوگ خود کو گزشتہ چھ دہائیوں میں غریبوں کا مسیحا قرار دیتے ہیں ۔ گزشتہ 60برسوں میں غریبوں کے لئے انہوں نے جو کچھ کیا، اگر اس کا حساب دیکھا جائے تو صدمہ پہنچتا ہے ، حالانکہ وہ رات دن غریبوں کی باتیں کرتے ہیں ۔ کچھ لوگوں کو فکر ہوتی ہے کہ ہم کیوں بابا صاحب کا نام لے رہے ہیں۔ ہم اس لئے بابا صاحب کی پناہ لیے ہوئے ہیں کیونکہ امبیڈکر نے سماجی اتحاد، سماجی انصاف اور سماجی ہم آہنگی کی وکالت کی تھی، اسی لیے ہم ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں ان کے پیدائش کے مقام پر ایک یادگار تعمیر کیا۔ جب آپ امبیڈکر کے نقشہ قدم پر چل رہے تھے تو آپ کو ایسا کرنے سے کس نے روکا تھا اور جب ہم امبیڈکر کے نقش قدم پر چلتے ہیں تو آپ کو پریشانی کیوں ہوتی ہے ، اس کی بجائے معادی معانگنی چاہئے ۔ مودی نے کانگریس پر سماج میں پھوٹ پیدا کرنے کے لئے ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔ وہ اپنے آپ کو غریبوں کا مسیحا تصور کرتے ہیں ، انہوں نے کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ غریبوں کے لئے انہوں نے کیا کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ امبیڈکر نے بہت سی مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا اور کسی انتقامی جذبہ کے بغیر آگے بڑھتے گئے ۔ امبیڈ کر عظیم انسان قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے دستور کی تدوین کی ۔ انہو نے کہا کہ وہ امبیڈکر سے اس لئے ترغیب پاتے ہیں کیون کہ انہوں نے مشکلات کے سامنے کبھی سر خم نہیں کیا۔ امبیڈ کر انتہائی اعلی تعلیم یافتہ تھے، وہ بیرون ملک قیام کرسکتے تھے لیکن وہ ، ہندوستان واپس ہوئے اور برائیوں سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ دو برسوں میں ان کی حکومت کے اقدامات جیسے غریبوں کو ایل پی جی کنکشن کی فراہمی ، جن دھن یوجنا کا تذکرہ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے کالی پلٹن میں ان کے پیدائشی مقام پر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

Congress must repent for undermining BR Ambedkar's legacy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں