ملک میں سگریٹ فیکٹریاں بند - یومیہ 350 کروڑ کا نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-02

ملک میں سگریٹ فیکٹریاں بند - یومیہ 350 کروڑ کا نقصان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سگریٹ بنانے والی بڑی کمپنیوں بشمول آئی ٹی سی ، گاڈ فرے فلپس اور وی ایس ٹی نے اپنی تمام فیکٹریاں آج سے بند کرنے اور سگریٹ کی تیاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سگریٹ پیاک کے85فیصد حصہ پر بڑی تصویری وارننگ کے آج سے نفاذ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ ٹوبا کو انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا کہ تمباکو کو تیارکنندگان کو یومیہ350کروڑ کی آمدنی سگریٹ کا نقصان ہوگا ۔ اس ادارے کی کمپنیاں ملک کی98فیصد سے زائد کی فروخٹ کرتی ہیں۔ تمباکو اشیاء کے پیاک پر صحت کے انتباہ کی تصویر پر نظر ثانی سے متعلق مبہم پالیسی کے باعث ارکان یک ا پریل سے سکگریٹ کی تیاری جاری رکھنے سے قاصر ہیں ۔ ادارے نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ ڈائرکٹر سید محمود احمد نے بتایا کہ انڈین ٹوباکو انڈسٹری نے 15مارچ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس بارے میں وضاحت طلب کی تھی ۔ قواعد کی امکانی خلاف ورزی کے اندیشہ سے ارکان نے اپنی فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کی اس تجویز کو نہایت سخت گیر قرار دیا تھا اور سفارش کی تھی کہ پچاس فیصد حصہ پر پیام درج کرنا چاہئے ۔ ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین صھت نے اس موقف پر شدید تنقید کی تھی ۔ انسٹی ٹیوٹنے کہا کہ پچاس فیصد حصہ پر وارننگ سے غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کو بڑھاوا ملے گا اور تمباکو پر منحصر45.7ملین لوگوں کی گزر بسر پر مخالفانہ اثر پڑے گا ۔ ان میں کسان ، مزدور، ورکرس ، تاجر اور دوسرے شامل ہیں۔ ادارے نے مزید دعویٰ کیا کہ سگریٹ کی غیر قانونی فروخت انڈسٹری کی مجموعی سگریٹ فروختگی کا پانچ واں حصہ ہے جس سے قومی خزانہ کو سالانہ9ہزار کروڑ روپے کی آمدنی کا نقصان ہورہا ہے۔ تاہم وزارت صحت نے ان ریمارکس کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ پالیسی مبہم ہے اور کہا کہ حکومت نے بہت واضح ہدایت دی ہے کہ یکم اپریل سے ایسے پروڈکٹس کی پیاکنگ کے85فیصد حصہ پر تصویری پیکنگ ہونا چاہئے ۔ وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تا حال ہم نے قواعد میں کوئی تبدیل نہیں کی اور یہ برقرار رہیں گی۔

Cigarette makers shut production

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں