مودی حکومت میں کوئی بھی مجرم کالے دھن کو سفید بنا سکتا ہے - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-01

مودی حکومت میں کوئی بھی مجرم کالے دھن کو سفید بنا سکتا ہے - راہل گاندھی

ڈگبوئی
پی ٹی آئی
آسام میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بیرونی ممالک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کی بات کی تھی لیکن کس طرح شراب کے بیوپاری وجئے مالیا اور آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی آج بھی ملک سے باہر ہیں۔ جلسے سے خطاب کے دوران راہول نے کہا کہ نریندر مودی نے بیرونی ممالک سے کالے دھن کو واپس لاکر ہر ہندوستانی کے بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے رکھنے کی بات کرتے ہیں ۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیوں وجئے مالیا اور للت مودی ہنوز بیرون ملک میں مقیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کالے دھن کو واپس لانے کی بات کی جاتی ہے تو دوسری طرف وجئے مالیا ملک سے فرار ہوجاتا ہے ۔ وجئے مالیا ملک سے فرار ہونے سے دو تین دن قبل وزیر فینانس ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ ہاؤز میں بات چیت کی تھی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مالیا اور جیٹلی کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کالے دھن کو سفید کرلو، اسکیم شروع کررکھی ہے ۔ کانگریس قائد نے بی جے پی سے سچ بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ کالے دھن رکھنے والوں کو عام معافی دیتے ہوئے اپنے کالے دھن کو شفاف بنانے کی اسکیم شروع کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی آسام میں لکچر دیں گے لیکن وہ وجئے مالیا ، للت مودی اور فیر اینڈ لولی اسکیامت سے متعلق کچھ بھی نہیں کہیں گے کیونکہ کوئی بھی گینگسٹر، دہشت گرد اور ہندوستانی مجرم حکومت کے پاس جاکر کم سے کم ٹیکس ادا کرتے ہوئے اپنے کالے دن کو قانونی رقم میں تبدیل کرلے گا۔ کانگریس کے نائب صدر نے بی جے پی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب مودی یہاں آئیں گے تو ترقی و تبدیلی کی بات کریں گے لیکن یہ کیسی ترقی کی ہے کہ ایک ہندوستانی دوسرے ہندوستانی سے لڑ رہا ہے تو دوسری طرف کانگریس ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی فرق بی جے پی اور کانگریس میں ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی ۔ اے جے پی ریاست میں کیا واپس لائے گی وہی لائے گی جو پچھلے پندرہ برس قبل تھا۔ کانگریس کے اقتدار سے قبل آسام میں صرف بری خبریں پڑھنے کو ملتی تھی۔ تشدد اور عوام کے مرنے کی خبریں آتی تھیں۔ کانگریس نے اقتدار میں آکر یہاں امن قائم کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں