مغربی بنگال میں 81 اور آسام میں 78 فیصد رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-05

مغربی بنگال میں 81 اور آسام میں 78 فیصد رائے دہی

کولکتہ، گوہاٹی
پی ٹی آئی
مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں زبردست رائے دہی ریکارڈ کی گئی جہاں بالترتیب81اور78.06فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ دونوں ریاستوں میں سخت ترین سیکوریٹی میں رائے دہی ہورہی ہے اور تا حال کہیں سے بھی کوئی تشدد کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ مغربی بنگال میں ممتابنرجی زیر قیادت ترنمول کانگریس مسلسل دوسری معاد کے لئے جدو جہد کررہی ہے ۔ ریاست میں294کے منجملہ18حلقوں پر70فیصد رائے دہندوں نے ووٹ ڈالے۔ ایڈیشنل چیف الکٹرول آفیسر ڈی سرکار نے بتایا کہ بعض بوتھس میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے چند مسائل سامنے آئے جنہیں فی الفور حل کردیا گیا اور رائے دہی پر سکون انداز میں جاری رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض دوسری شکایتیںبھی ملیں جن کی یکسوئی کردی گئی ۔18کے منجملہ13حلقے جنگل محل علاقہ میں آتے ہیں جو ماؤسٹ تشدد سے متاثرہ ہیں۔ یہاں رائے دہی سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر شام چار بجے ختم کردی گئی، مابقی پانچ حلقوں میں شام چھ بجے تک ووٹنگ جاری رہی ۔ آسام میں کسی قدر کم یعنی67فیصد رائے دہی ہوئی۔ یہاں بھی تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آسام کے126کے منجملہ65حلقوں میں آج ووٹ ڈالے گئے جو بالائی آسام، پہاڑی اضلاع، شمالی سرحدی علاقوں اور وادی براک میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں قسمت آزمائی کرنے والے اہم امید واروں میں چیف منسٹر ترون گوگوئی بھی شامل ہیں، جنہیں اقتدار پر واپسی کا یقین ہے ۔ بی جے پی نے سابق چیف منسٹر پرفلا مہنتا کی اے جی پی اور بوڈو پیپلز فرنٹ کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔

Assembly polls: West Bengal records 81%, Assam 78%

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں