بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن ریاست آندھرا پردیش کے برانڈ سفیر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-14

بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن ریاست آندھرا پردیش کے برانڈ سفیر مقرر

Ajay-Devgan-Kajol-AP-brand-ambassadors
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹراین چندرا بابو نائیڈو نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجئے دیوگن کو آندھرا پردیش کا نیا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے ۔ اجئے دیوگن نے آج وجئے واڑہ کیمپ آفس پہنچ کر چیف منسٹر این چندرا بابو سے ملاقاتکی ۔ اجئے دیوگن کے ہمراہ ان کی اہلیہ کاجول بھی موجود تھیں ۔ توقع ہے کہ اجئے دیوگن آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی تعمیر میں سرمایہ کاری کے حصول کے لئے بڑے پیمانہ پر مہم چلائیں گے ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد اجئے دیوگن نے کہا کہ وہ اے پی کی راجدھانی امراوتی میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجئے دیوگن امراوتی میں پارکس، ریسارٹس، اور جھیل نما ریسارٹس اور دیگر تفریحی پراجکٹس قائم کرنے چاہتے ہیں۔ اجئے دیوگن نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ پچیس سال سے حیدرآباد میں کام کررہے ہیں حیدرآباد اب بہت ترقی کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو سے ان کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔ جس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ تاہم ان کی آئندہ ملاقات کے بارے میں چیف منستر سے بات چیت ہوئی ہے ۔

Ajay Devgn, Kajol to be brand ambassadors of Andhra Pradesh tourism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں