وزیر اعظم مودی کی اٹلی سے معاملت کا الزام مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-30

وزیر اعظم مودی کی اٹلی سے معاملت کا الزام مسترد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج رات ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اگستا ویسٹ لینڈ کیس میں اٹلی کے ساتھ معاملت کی ہے اور کہا کہ اصل مسئلہ کرپشن ہے اور اس سے توجہ ہٹانے کی کوئی کوشش، گمراہ کن ہے ۔ حکومت نے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پرنسپل سکریٹری کو ایک ملزم سے جوڑنے کی کسی کوشش کو بالکلیہ بے بنیاد اور بدنامی کے ارادہ سے کی گئی کوشش قرار دیا ۔ حکومت نے رات دیر گئے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم نے کسی قسم کی کوئی معاملت نہیں کی ۔ مزید کہا گیا کہ چند ایک نے دوول اور مشرا کے ساتھ ایک ملزم کو جوڑنے کی بھی کوشش کی ۔ یہ بالکلیہ بے بنیاد، حقائق سے بعید ہے ۔ در حقیقت اس طرح کا کوئی رابطہ ہی نہیں ہے ۔ بیان مین کہا گیا ہے کہ بے شک یہ ایک سانحہ ہے ، ہندوستانی سماج کے ایک چھوٹے گوشے میں ناکامیابی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔ وہ سرکاری عمل کی رفتار بالخصوص تحقیقات پر سوال کرتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں پوچھتے کہ کس طرح بد عنوان لوگ پہلے خریدی کے عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور قوم کو آنسو رلاتے ہیں ۔ وہ کرپشن کا اعتراف نہیں کرتے اس کے بجائے جرات مندی سے دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر ہمیں پکڑ سکتے ہو تو پکڑو ۔ بیان مین مزید کہا گیا کہ حکومت نے سچائی کو سامنے لانے ، بد عنوان اور غلط کام کرنے والے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے موثر کارروائی کی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اس معاہدہ کے اہم مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ۔ جہاں تک اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹرس کی خریدی کا معاملہ ہے ، اصل مسئلہ کرپشن بالخصوص رشوت ہے ۔ کسی قسم کا دوسرا خیال طریقہ کار یا کوشش جیسا کہ کچھ گوشوں کی جانب سے کی جارہی ہے گمراہ کن ہے ۔ اس کا مقصد غلط کام کرنے والوں کو چھپانے کی کوشش ہے اور خود کے تحفظ کی کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ حکومت، ملک کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اگستا ویسٹ لینڈ کیس میں کرپشن کی نوعیت اور گہرائی کو سمجھیں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں بدعنوان لوگوں کو بے نقاب کرنے اور عوام کے سامنے انہیں جواب دہ بنانے کا تہیہ کی ہوئی ہے ۔ اپوزیشن کے الزام کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ عوام کی کدمت کی جب سے اسے ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اس نے ملک کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے تیز رفتاری کے ساتھ کام کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ بدستور بے باک اور شفاف حکمرانی کے لئے انتھک کوشش جاری رکھے گی ۔ ہماری حکمرانی کے اہم مقاصد میں سے ایک کرپشن کو بے نقاب کرنا اور اسے جڑ سے اکھاڑنا ہے اور بد عنوان لوگوں کو سزا دینا ہے ۔ کرپشن کے اصل مسئلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے بر وقت کی گئی کارروائیوں سے واضح پتہ چلتا ہے کہ تحقیقات کے تمام پہلوؤں میں ان ایجنسیوں نے سخت محنت اور جانفشانی سے کام کیاہے۔ ان میں تین غیر ملکی باشندوں کا اخراج اور گرفتاری شامل ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ سی بی آئی نے تا حال100سے زائد گواہوں کی تحقیقات کی ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ وزیر اعظم اور بی جے پی حکومت نے مشل کے8نومبر2015ء کو ہندوستانی سر زمین پر سی بی آئی اور انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے پوچھ گچھ کی مبینہ پیشکش پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی ۔ بیان میں بتایا گیا کہ چند ایک نے مطلوب مجرم کا ساتھ دینے کی کوشش کی ہے ۔

AgustaWestland: Government denies deal with Italian PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں