پٹھان کوٹ حملہ - مشترکہ ٹیم اس ہفتہ تحقیقات کرلے گی - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-01

پٹھان کوٹ حملہ - مشترکہ ٹیم اس ہفتہ تحقیقات کرلے گی - پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کرنے والی پاکستان ٹیم اپنی تحقیقات اس ہفتہ مکمل کرلے گی ایک سرکردہ عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ قبل ازیں اس کیس میں تین مشتبہ افراد کو پولیس تحویل میں دے دیا گیا ۔ وزیر اعظم کے خصوصی مددگار برائے خارجی امور سید طارق فاطمی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان واقعہ کی تحقیقات اس ہفتہ مکمل کرلے گی۔پاکستان نے گزشتہ ہفتہ ایک پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی تاکہ وہ پٹھان کوٹ ایر بیس میں دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کرسکے ۔ ایک ہفتہ بعد ٹیم نے عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جس میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام شامل نہیں ہے ۔ مسعود اظہر کے بارے میں ہندوستان کا الزام ہے کہ ان حملوں کے پس پردہ ان کا ذہن کارفرما ہے ۔ اس سے وفاقی حکومت کی جانب سے دو جنوری کو ہونے والے حملہ کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور تین افراد کو اس حملہ میں ان کے مبینہ رول پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ تین ملزمین خالد محمد، ارشاد الحق اور محمد شعیب کو کل گجرانوالہ میں اے ٹی سی۔ IIجج بشری زماں کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔ جج نے مشتبہ افراد کو چھ دن کی جسمانی تحویل میں دے دیا ہے اور صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) کے حوالے کیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں