مغربی بنگال میں ترنمول کا اقتدار بر قرار رہنے کی پیش قیاسی - اوپینین پول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-05

مغربی بنگال میں ترنمول کا اقتدار بر قرار رہنے کی پیش قیاسی - اوپینین پول

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بایاں جمہوری محاذ کیرالا میں اقتدار پر واپس آسکتا ہے جب کہ ممتابنرجی زیر قیادت ترنمول کانگریس امکان ہے کہ مغربی بنگال میں اپنے اقتدار کو برقرار رکھ پائے گی۔ ایک اوپینین پول میں آج یہ بات کہی گئی۔ انڈیا ٹی وی کے لئے سی ووٹر کی جانب سے کئے گئے سروے میں بتایا گیا کہ بی جے پی زیر قیادت اتحاد آسام میں ایک بڑے محاذ کی صورت میں ابھر سکتا ہے لیکن پھر بھی اسے اکثریت حاصل ہونے کی امید نہیں ہے ۔ ٹاملناڈو کے بارے میں پول میں کہا گیا کہ اناڈی ایم کو ڈی ایم کے پر برتری رہے گی لیکن وہ بھی اکثریت حاصل نہیں کرپائے گی ۔234رکنی اسمبلی میں انا ڈی ایم کے کو116نشستوں پر کامیابی بتائی گئی ۔ سی ووٹر کی سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ انا ڈی ایم کے جہاں203سے گھٹ کر116پرپہنچے گی وہیں اس کی کٹر حریف ڈی ایم کے کا گراف31سے بڑھ کر101تک پہنچ سکتا ہے ۔ ٹاملناڈو میں بی جے پی کا مستقبل تاریک بتایا گیا جہاں اسے بمشکل18نشستیں مل سکتی ہیں ۔ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کو294رکنی اسمبلی میں156نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوبارہ اقتدار پر فائز ہونے والی جماعت کی حیثیت سے دکھایا گیا لیکن گزشتہ انتخابات میں جیتی گئی184نشستوں کے مقابل اسے خسارہ ہوگا ۔ سی پی آئی ایم زیر قیادت بایاں محاذ60کے عدد سے114تک پہنچ سکتا ہے ۔ دوسری جانب کانگریس کو 42سے گھٹ کر13پر پہنچتے ہوئے بتایا گیا ۔ کیرالا میں چیف منسٹر اومن چنڈی کی یو ڈی ایف کی اقتدا رسے محرومی کا امکان ہے جہاں اوپینین پول میں اسے موجودہ72کے مقابل صرف40 سیٹوں پر کامیاب بتایا گیا۔

Wins for TMC in West Bengal, Left in Kerala: India TV-CVoter predict tough polls ahead for NDA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں