بی جے پی نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-31

بی جے پی نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
اتر کھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے پر بی جے پی کی حلیف جماعت شیو سینا نے آج کہا کہ مرکز نے اخلاقیات کے نام پر جمہوریت کا گلا گھونٹا ہے ۔ سینا نے انتباہ دیا کہ اس طرح کی کوششوں سے ملک میں انارکی اور عدم استحکام پیدا ہوگا ۔ ادئے ٹھاکر کی زیر قیادت شیو سینا نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کے ساتھ اتحاد عارضی ہے ۔ کی حلیف بھی ہے اور سیاسی دباؤ کا یہ بوجھ کبھی بھی ہٹایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے اتحاد میں اخلاقیات یا غیر اخلاقیات کا سوال ہی نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت نے اتر کھنڈ میں کانگریسی ارکان کی بغاوت سے دستوری بحران پیدا ہونے پر اتوار کو کانگریسی حکومت کو برخاست کرتے ہوئے صدر راج نافذ کردیا تھا۔ شیو سینا کے ترجمان، اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا کہ بی جے پی نے کانگریس کے نو باغیوں کو استعمال کرتے ہوئے اتر کھنڈ حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کردیا ہے ۔ سینا نے لکھا کہ اتر کھنڈ حکومت اکثریتی کھودیتی ہے تواس کا فیصلہ ریاستی اسمبلی میں کیاجانا چاہئے ، گورنر نے حکومت کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے28مارچ تک کا وقت دیا تھا لیکن اس سے ایک دن قبل ہی ریاست میں صدر راج نافذ کردیا گیا۔ شیو سینا نے بی جے پی سے استفسار کیا کہ اس سے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔ شینا نے کہا کہ ہم کانگریس کی بد عنوانیوں کے اقدامات کی مخالف ہیں لیکن جمہوری طریقہ سے قائم ایک حکومت کو جمہوری طریقہ سے بے دخل کیاجانا چاہئے ۔ ایسا بہت طویل عرصہ تک نہیں چلے گا اس سے ملک میں انارکی پیدا ہوگی ۔ شیو سینا نے کہا ہک ہمیں اس لئے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ کانگریس حکومت اقتدار کھود ی ہے لیکن بی جے پی نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔ جمہوریت میں اپوزیشن کی آواز بہت اہم ہوتی ہے ،، سینا نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو ختم کردیاجائے یا حلیفوں میں زہر بویاجائے تو ملک تباہ ہوسکتا ہے ۔

Uttarakhand crisis: BJP has strangulated democracy, says Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں