پاکستان کو F-16 جنگی جیٹس کی فروخت سے متعلق امریکی اعلامیہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-06

پاکستان کو F-16 جنگی جیٹس کی فروخت سے متعلق امریکی اعلامیہ جاری

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی قانون سازوں کے علاوہ ہندوستان کی سخت مخالفت کے دوران امریکی حکومت نے با ضابطہ طور پرپاکستان کو ایف۔16جنگی جیٹس فروخت کرنے سے متعلق ایک وفاقی اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ کل وفاقی رجسٹرمیں اعلامیہ کی اشاعت ہوئی جس کے مطابق مجوزہ فروخت امریکی خارجہ پالیسی کے مقاصد اور قومی سیکوریٹی کے پیش نظر ہے۔ جنوبی ایشیاء میں فوجی شراکت داری کی سیکوریٹی میں فروغ کے لئے ایف۔16 کی سربراہی ضروری ہے ۔ ڈیفنس سیکوریٹی کو آپریشن ایجنسی نے ہاؤز آف ری پریزنٹیٹیو ز (ایوان نمائندگان) کے اسپیکر پال ریان کو ایک مراسلہ میں اس کا انکشاف کیا۔ 8عدد ایف۔16 طیاروں کی مجموعی قیمت700ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔ نو ٹیفکیشن میں مجموعی قیمت کے علاوہ یہ وضاحت بھی کی گئی کہ پاکستان اس فروخت کی مکرر درخواست کررہا ہے ۔ ریپبلیکن سینٹر پال ریان نے اپنے رفقائے کار سے پاکستان کو ایف۔16 کی فروخت کی مخالف کی مہم میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ۔ ہندوستان نے بھی پاکستان کو ایف۔16 جنگی جیٹس کی فروخت کی سختی سے مخالف کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کرنے سے انکار کردیا کہ واشنگٹن ، دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے اس نوعیت کے اسلحہ کی منتقلی کو ضروری باور کرتا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے جاریہ ہفتہ ڈیفنس رائٹر گروپس کو ایک مراسلہ میں وضاحت کی تھی کہ ابتدائی مرحلہ میں پاکستان نے18عدد ایف۔16 جنگی طیارہ خریدنے کی گزارش کی تھی تاہم مالی کمزوریوں کے سبب اب 8عدد پر ہی اکتفا کرنے پر راضی ہے ۔سرتاج عزیز نے مراسلہ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے یہ بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے قبائلی علاقہ میں اس کے استعمال محدود ہونے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں ضروری سمجھیں گے وہاں اسے بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے تاہم یہ بھی کہا کہ فی الحال ہمیں اسی علاقہ کے لئے ایف۔16 جنگی طیاروں کی ضرورت ہے ۔

US approves F-16 fighter jets sale to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں