عالیہ یونیورسٹی کے تحت میڈیکل کالج اور مسلم علاقوں میں کالجز - ترنمول کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-12

عالیہ یونیورسٹی کے تحت میڈیکل کالج اور مسلم علاقوں میں کالجز - ترنمول کا وعدہ

کلکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اقلیتوں کو سیکوریٹی اور مذہبی آزادی فراہم کرنے کا وعدہ کتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس مین دھارے میں شامل کرنے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے کے اپنے عہد پر قائم ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے اقلیتوں سے جو وعدے کئے تھے اس پر مکمل طور پر عمل کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اقلیتوں کی ترقی کے لئے کام جاری رہے گا۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مغربی بنگال انتخاب کے لئے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس ذات و مذہب اور برادری کی تفریق کئے بغیر ریاست کی ترقی اور بھائی چارہ پر یقین رکھتی ہے ۔ مغربی بنگال کے28فیصد مسلم ووٹروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انتخابی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے کہ حکومت اقلیتوں میں تعلیمی شرح اضافہ کرنے کے لئے شمالی بنگال جہاں سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے وہاں عالیہ یونیورسٹی کیمپس قائم کرے گی اور اس کے علاوہ عالیہ یونیورسٹی کے تحت میڈیکل کالجز کے علاوہ مسلم علاقوں میں عالیہ یونیورسٹی کے تحت مختلف کالجز قائم کئے جائیں گے ۔ نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے اقلیتی طلبا کو سائیکل فراہم کی جائے گی۔

Trinamul manifesto has promised a new campus of Aliah University

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں