دریائے گوداوری پر بیاریجس کی تعمیر - حکومت مہاراشٹرا سے آج تلنگانہ حکومت کا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

دریائے گوداوری پر بیاریجس کی تعمیر - حکومت مہاراشٹرا سے آج تلنگانہ حکومت کا معاہدہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ آج یہاں سے ممبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ راؤ ، جن کے ساتھ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤکے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم موجود ہے ، کل منگل کو چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر پھڑ نویس سے ملاقات کریں گے ۔ ان دونوں کی موجودگی میں دریائے گوداوری پر تین بیارجوں کی تعمیر پر ایک معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے ۔ یہ تین بیارجس دریائے گوداوری ، پین گنگا اور پرانہیتا پر(ایک ایک) بیاریج تعمیر کئے جائیں گے جن کی تعمیر پر حکومت مہاراشٹرا پہلے ہی رضا مندی ظاہر کرچکی ہے۔ ان بیاریجوں کی تعمیر سے دونوں ریاستوں مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر ، راج بھون میں رات گزاریں گے اور کل صبح وہ، ساہیا دری گیسٹ ہاؤز پہنچیں گے جہاں کے سی آر، چیف منسٹر دیوندر پھڈنویس کے ساتھ آبپاشی اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس کے بعد دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس کی موجودگی میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے ۔ کے چندر شیکھر راؤ منگل کو دوپہر تک حیدرآباد پہنچ جائیں گے ۔ واضح رہے کہ مختلف امور کو حتمی شکل دینے کے لئے تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم گزشتہ چاردن سے ممبئی میں مقیم ہے ۔ کے سی آر ایئر پورٹ سے راستراج بھون پہنچے جہاں گورنر ودیا ساگر راؤ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دیا ۔ ودیا ساگر راؤ کا تعلق ضلع کریم نگر سے ہے۔
واپسی پر شاندار استقبال کیاجائے گا۔

دریں اثنا ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو نے آج پولیس عہدیداروں کے ہمراہ بیگم پیٹ ایر پورٹ کا دورہ کیا اور انہوں نے8مارچ کو تین بجے سہ پہر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچنے پر ان کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ چیفمنسٹر ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ ، جوگورامنا ، اندرا کرن ریڈی، چیف سکریٹری راجیو شرما اور دیگر کے ہمراہ ممبئی روانہ ہوئے ہیں۔ وہ8مارچ کو دوپہر کے قریب حیدرآباد پہنچیں گے ۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے لئے خصوصی چیتنیہ رتھم تیار کی گئی ہے ۔ اس موقع پر تلنگانہ کے کلا کار بھی شرکت کریں گے اور کلچرل پروگرام پیش کریں گے۔

Telangana and Maharashtra Governments to Sign MoUs on barrages over Godavari river

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں