خیبر پختونخوا پاکستان میں خود کش بمبار کا حملہ - 17 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

خیبر پختونخوا پاکستان میں خود کش بمبار کا حملہ - 17 ہلاک

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک خود کش بم دھماکہ میں17افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو پولیس ملازمین بھی شامل ہیں۔ اس حملہ میں تیس دیگر زخمی بھی ہوئے۔ ڈان آن لائن نے ضلع پولیس آفیسر سہیل خالد کے حوالے سے بتایا کہ بمبار چار سدہ ضلع کی ایک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ جہاں عدالت قائم ہے۔ سیکوریٹی عملہ نے جونہی اسے روکا، بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ آفیسر نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں شریک کردی اگیا ہے ۔ عومی نیشنل پارٹی سربراہ زاہد خا نے مناسب سیکوریٹی اقدامات کو یقینی نہ بنائے جانے کے لئے صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز میلوں دور سے سنی جاسکتی تھی ۔ اطلاع ملتے ہی بچاؤ کار ٹیم کو مقام حادثہ کو روانہ کیا گیا ۔ اور پورے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع ہوگئی ۔ پولیس اور سیکوریٹی عملہ نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ یہ حملہ ایسے حالات میں ہوا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں انسداد دہشت گردی اقدامات میں مصروف ہیں۔ 16دسمبر2014کو پشاور کے ایک فوجی اسکول پر تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل عمل میں آئی جس کے بعد سے اب تک2159دہشت گرد مارے جاچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں1724کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔

Suicide Attacks in Khyber Pakhtunkhwa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں