ہند سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-09

ہند سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیراعظم نریندرمودی کے آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب سے قبل وہاں کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے آج ان سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں نے دلچسپی ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹراٹیجک سطح تک بڑھایاجائے ۔ تجارت، سلامتی اور انسداد دہشت گردی جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کو بڑھاواملنے ۔ دونون قائدین نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے مانا کہ دونوں ممالک کا خطہ میں امن و استحکام کے لئے مفاد مشترک ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر پی ایم او کے بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندستان ، سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے، مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کا دورہ باہمی اسٹراٹیجک شراکت داری کو نئی سطح پھر پہنچانے کا موقع فراہم کرے اگ۔ مودی دو اپریل سے سعودی عرب کا دوروزہ دورہ کریں گے ۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات ان کے ملک کی خارجہ پالیسی میں ترجیح رکھتے ہیں ۔ اپنے چوبیس گھنٹوں سے بھی کم کے دورہ میں الجبیر نے اپنی ہم منصب سشما سوراج سے بھی قابل لحاظ بات چیت کی ۔ وزیر خارجہ ہند نے سعودی عرب میں ہندوستانی ورکرس کو در پیش بعض مسائل بھی اٹھائے ۔

Saudi Arabia wants to elevate ties with India during PM visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں