اترپردیش کونسل انتخابات - بی جے پی کو ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-07

اترپردیش کونسل انتخابات - بی جے پی کو ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ریاست کے2017میں اسمبلی انتخابات کے تناظر میں آج کونسل کے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ اتر پردیش قانون ساز کونسل کی مقامی بلدیاتی حلقوں کی28نشستوں پر ہوئے انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے23نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ اس مقابلہ میں حکمراں جمات کی اصل حریف بی جے پی کا کھاتہ نہیں کھل سکا ۔ دیگر پانچ نشستوں میں سے اصل اپوزیشن بہوجن سماج پارٹی کو دو نشستیں حاصل ہوئیں اور کانگریس کو ایک نشست پر کامیابی ملی ۔ باقی دو نشستوں پر آزاد امید واروں نے کامیابی حاصل کی ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں کانگریس اپنا وقار بچانے میں کامیاب رہی ہے ۔ رائے بریلی سے کانگریس کے دنیش پرتاپ سنگھ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ انتخابات کے آخری مرحلہ میں ایس پی امید وار نے پرتاب سنگھ کو حمایت دے دی تھی ۔ اسی لئے رائے دہی سے ایک دن پہلے ایس پی نے اپنے امید وار کو پارٹی نکال دیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے8فروری کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اتر پردیش قانون ساز کونسل کی35نشستوں پر انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے سات ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ آج کے انتخاب کے بعد قانون ساز کونسل میں جماعت واری موقف اس طرح ہے کہ ایس پی کے58، بی ایس پی کے16، کانگریس کے 2، بی جے پی کے ساتھ ، ٹیچرس گروپ کے پانچ، آزاد چھ ، آر ایل ڈی ایک اور پانچ مخلوعہ ہیں۔ 3مارچ کو ہوئے28نشستوں کے انتخابات میں ایس پی نے 23نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایس پی کے جن امید واروں نے کامیابی حاصل کی ان میں گورکھ پور کے حلقہ سے سی پی چند بھی شامل ہیں، جنہیں پارٹی کا ٹکٹ جاری کرنے کے بعد ایس پی معطل کردیا گیا تھا۔ تاہم انہیں ایس پی کے کامیاب امید وار قرار دیا گیا۔ اس کامیابی سے سرشار سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ ان انتخابات سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست کے عوام نے ایس پی کے ترقیاتی ایجنڈہ کو قبول کیا ہے ۔

Samajwadi Party sweeps Uttar Pradesh Council Elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں