تین طلاق اور حلالہ پر مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-02

تین طلاق اور حلالہ پر مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی، لکھنو
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا ہے جس میں مسلمانوں میں کثرت ازدواج، تین طلاق اور حلالہ کی دستوری حیثیت کو چیالنج کیا گیا ہے ۔ جسٹس اے آر دوبے اور آدرش کمار گوئل پر مشتمل بنچ نے وزات اقلیتی امور کو نوٹس جاری کی ۔ درخواست گزار سائرہ بانو نے اپنی عرضی میں کہا کہ اس کے شوہر اور اس کے ارکان خاندان نے اس پر زیادتیاں کیں اور جہیز کے مطالبات کئے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے ایسی دوائیں دی گئیں جس کی وجہ سے اس کی یادداشت کمزور ہوگئی اور وہ بے ہوش اور شدید بیمار ہونے لگیں ۔ اس مرحلہ پر اس کے شوہر نے اسے تین بار طلاق کہتے ہوئے طلاق دے دی ۔ اس نے کثرت ازدواج ، طلاق ثلاثہ اور حلالہ کو درست ٹھہرانے والے مسلم پرسنل لا ایکٹ کی دفعہ2کی دستوری حیثیت کو چیالنج کیا ۔ درخواست گزار نے قانون فسخ نکاح1939ء کی تحلیل کو بھی چیالنج کیا اور کہا کہ اس سے مسلم خواتین کو کثرت ازدواج کے مسئلہ سے تحفظ نہیں ملا ہے ۔

SC notice to Centre on petition challenging triple talaq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں