وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی کی برطرفی کا مطالبہ - جے این یو طلبا کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-24

وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی کی برطرفی کا مطالبہ - جے این یو طلبا کا احتجاج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حیدرآبار یونیورسٹی کے اسکالر روہت ویمولا کی خود کشی پر اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے جے این یو طلباء نے آج وزارت فروغ انسانی وسائل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر اپا راؤ کو برطرف کرنے اور کیمپس سے پولیس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے وزارت کی جانب سے مارچ کرنے سے طلباء کو روک دیا ۔ یہ طلبا دلت اسکالر روہت ویمولا کی خود کشی کے سلسلہ میں تین مطالبات کی تکمیل پر زور دے رہے تھے ۔ 17جنوری کو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمرہ میں روہت نے پھانسی لے لی تھی ۔ جے این یو طلبا کے پانچ رکنی وفد نے یونین کی نائب صدر شہلا راشد شورا کی قیادت میں وزارت فروغ انسانی وسائل کے سکریٹری وی ایس اوبرائے سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں ایک یادداشت پیش کی۔ شہلا نے بتایا کہ ہمارے اہم مطالبات میں حیدرآباد یونیورسٹی کیمپس سے پولیس کو فوری ہٹانا،ا وائس چانسلر کی برطرفی اورطلباء کے خلاف جھوٹے الزامات کو غیر مشروط طور پرو اپس لینا شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے ہمیں بتایا کہ وائس چانسلر کی برطرفی کے بارے میں وزارت کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ یہ وزیٹر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی موجودگی کے مسئلہ پر وزارت مداخلت نہیں کرسکتی کیونکہ یہ ریاستی نظم و نسق کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔ اس مسئلہ پر تازہ احتجاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی دو ماہ بعد دفتر مین واپسی ہے ۔ ویمولا کی خود کشی کے پیش نظر زبردست ہنگامہ آرائی کے دوران وہ دوہ ماہ کی رخصت پر چلے گئے تھے۔ طلباء نے کل وائس چانسلر کی سرکاری رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ان کے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد احتجاج کرنے والے ایک دوسرے گروپر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا تھا ۔ اسی دوران وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ طلباء کے مطالبات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہیں ۔ وائس چانسلر کی برطرفی کے مطالبہ پر وزارت نے وزیٹر کو مطلع کردیا ہے ۔ جوتقرر کے مجاز ہیں ۔ جہاں تک یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف پولیس کارروائی کا تعلق ہے امن و قانون کا مسئلہ ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے ۔

Rohith Vemula suicide: JNU students protest outside HRD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں