افغان پارلیمنٹ پر راکٹ حملہ - تمام ارکان محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-29

افغان پارلیمنٹ پر راکٹ حملہ - تمام ارکان محفوظ

کابل
پی ٹی آئی
عسکریت پسندوں نے آج افغان پارلیمنٹ کی سمت4راکٹ داغے ، ایک راکٹ سے نئی عمارت کو کچھ نقصان پہنچا جو ہندوستان کی امداد سے تعمیر ہوئی ہے۔ میڈیا اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سیکوریٹی عہدیدار ، قانون سازوں کو ملک کی موجودہ صورتحال کی جانکاری دینے عمارت میں جارہے تھے ۔ خامہ پریس نے یہ اطلاع دی ۔ پارلیمنٹ عمارت پر چار راکٹ داغے گئے ۔ ایک راکٹ سے عمارت کو کچھ نقصان پہنچا جب کہ دو راکٹ متصلہ علاقوں میں جا گرے ۔ ایک راکٹ قریبی فوجی اڈہ پر گرا ۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ۔ ایک قانون ساز نے بتایاکہ عمارت میں ارکان پارلیمنٹ اور دیگر لوگ محفوظ ہیں ۔ تین ماہ قبل پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میںآ یا تھا ۔ یہ عمارت ہندوستان کی امداد سے تعمیر ہوئی ہے ۔ ہندوستان نے اس عالیشان عمارت کی تعمیر پر 90ملین امریکی ڈالر رقم خرچ کی ہے ۔ پارلیمنٹ پراجکٹ ہندوستان نے2007میں افغانستان کی تعمیر نو میں تعاون اور دوستی کی علامت کے طور پر شروع کیا تھا ۔ آئی اے این ایس کے بموجب افغان پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب کابل میں پیر کے دن ایک راکٹ گر پڑا جس سے زبردست دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکوریٹی عہدیدار ، قانون سازوں سے ملاقات کرنے عمارت کی سمت جارہے تھے ۔ خامہ پریس نے یہ اطلاع دی۔ مقامی وقت10:15بجے تین راکٹ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب گرے ۔ ایک راکٹ، عمارت کے صحن میں گرا ۔ فضا میں دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا ۔ چین کی نیوز ایجنسی ذنہوا نے ایک عینی شاہد کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ راکٹ سے عمارت میں ایک سوراخ پڑ گیا اور کھڑکیوں ے شیشے ٹوٹ گئے ۔ سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ راکٹ حملہ کے وقت پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا اجلاس جاری تھا۔ طالبان عسکریت پسند گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں