پاکستانی تجارت میں جاریہ مالی سال بدترین خسارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-13

پاکستانی تجارت میں جاریہ مالی سال بدترین خسارہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان، جاریہ مالی سال کے 8مہینوں کے دوران بد ترین تجارتی خسارہ سے دوچار ہوا ہے جو اب صرف15.1بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے حالانکہ عالمی منڈی مین خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان کو یوروپی مارکٹس میں ڈیوٹی فری موقف برقرار ہے اور اسے اپنے ایکسپورٹس کے لئے ڈیوٹی ادا نہیں کرنی پڑتی۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسکس نے کل تجارتی جریدہ کی اشاعت مل میں لائی جس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں در آمدات کی قدر برآمدات سے زیادہ ہے اور یہ صورتحال متواتر2برسوں سے جاری ہے ۔ دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ جنوری اور فروری میں در آمدات و برآمدات کے درمیان خلائ4.22فیصد سے بڑھ کر15.1بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ612ملین ڈالر زیادہ ہے ۔

Pakistan's trade deficit worsens to $15.1 billion in first 8 months of current fiscal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں