پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کا پٹھان کوٹ ایر بیس میں معائنہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-30

پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کا پٹھان کوٹ ایر بیس میں معائنہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پٹھان کوٹ ایر بیس میں پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو آنے کی اجازت دینے کے بعد این آئی اے نے جو اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے فیصلہ کیا کہ ان حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے برادر نسبتی عبدالروئف تک رسائی کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل شرت کمار نے بتایا کہ ہم مناسب وقت پر مسعود اظہر اور اس کے برادر نسبتی تک رسائی کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اس کیس کے ملزام ہیں اور ان سے پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات بشمول پارلیمنٹ حملہ کیس اور سری نگر میں اسمبلی عمارت پر بم حملہ کے معاملے میں ہندوستان کو مسعود اظہر کی تلاش ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستان کتنی جلد پاکستان جیش محمد کے دہشت گردوں تک رسائی کا مطالبہ کرے گا انہوں نے کہا کہ ہم مناسب وقت پر قدم اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ چہار شنبہ کی میٹنگ میں این آئی اے اب تک اس ٹیم کی جانب سے تحقیقات کی تفصیلات طلب کرے گی ۔ پاکستانی عہدیداروں کی ٹیم کو آج پٹھان کوٹ ایر بیس تک رسائی دی گئی جس پر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے تنقید کی ہے ۔جس وقت پاکستانی ٹیم فضائیہ کے اڈہ کا معائنہ کررہی تھی اس مقام کے باہر عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے ارکان احتجاج بھی کررہے تھے۔ مظاہرین کالی جھنڈیاں اور بیانرس لہرارہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے ۔ بی جے پی کی اتحادی جماعت شیو سینا نے بھی کانگریس اور عام آدمی پارٹی کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو ایر فورس اڈے کے معائنہ کی اجازت دینے پر حکومت پر تنقید کی۔ شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے حکومت کے فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے ہندوستانی ٹیم کو دہشت گرد حملوں کے ذمہ داروں کے بارے میں تحقیقات کے لئے پاکستان بھیجنا چاہئے تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں