ممبئی حملہ کیس - ہندوستان تمام 24 گواہوں کو پاکستان روانہ کرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-07

ممبئی حملہ کیس - ہندوستان تمام 24 گواہوں کو پاکستان روانہ کرے

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ ممبئی حملہ کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گرد عدالت کے روبر و تمام24ہندوستانی گواہوں کو پیش کرے۔ اصل سرکاری وکیل نے آج یہ بات کہی۔ چودھری اظہر نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے حکومت ہند کو ایک مکتوب تحریر کیا اور کہا کہ وہ تمام24ہندوستانی گواہوں کو ممبئی حملہ کیس میں ٹرائل کورٹمیں بیانات قلمبند کرنے کی غرض سے پاکستان کو روانہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت پہلے ہی اس کیس میں تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات کو قلمبند کرنے کا عمل مکمل کرچکی ہے ۔ یہ کیس عدالت میں زائد از چھ برسون سے زیر دوراں ہے ۔ چودھری اظہر نے جو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) کے چیف پراسیکیوٹر بھی ہیں کہا اب گیند ہندوستان کے پالے میں ہے ، حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ ممبئی کیس کے تمام ہندوستانی گواہوں کو ان کے بیانات کو ریکارڈ کرنے کے لئے بھیجا جانا چاہئے تاکہ مقدمہ کی کارروائی کو آگے بڑھایاجاسکے ۔ گزشتہ ماہ عدالت میں جو سات ملزمین بشمول ممبئی حملہ کے اصل سازشی لشکر طیبہ کے آپریشنس کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی، کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ۔ ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام 24ہندوستانی گواہوں کو ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے عدالت میں پیش کرے ۔ اس نے یہ بھی حکم دیا کہ اجمل قصاب اور دیگر حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کردہ کشتیاں پاکستان کو واپس لائی جائیں ۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ یہ ملکیت سے متعلق معاملہ ہے اور اسکی اچھی طرح سے جانچ ہونی چاہئے ۔ آٹھ رکنی پاکستانی عدالتی کمیشن نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ ہندوستانی چواہوں کے بیانات کا استعمال مقدمہ میں شواہد کے طور پر کیاجائے گاتاہم لکھوی کے وکیل نے کمیشن کی کارروائیوں کو چیلنج کیا تھا کیونکہ چیف میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ ایس ایس شنڈے نے اس کے ارکان کو گواہوں سے جرح کرنے کی اجازت ہیں دی ۔ ٹرائل کورٹ نے یہاں بعد میں کمیشن کی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔ پاکستانی حکام نے لشکر طیبہ کے سات ارکان کو گرفتار کیا ہے جن میں لکھوی کے علاوہ لشکر طیبہ کے ارکان عبدالواجد ، مظہر اقبال ، صادق، شاہد جمیل جمیل احمد اور یونس انجم شامل ہیں ۔

Pakistan Asks India To Send 24 Witnesses To Depose In 26/11 Trial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں