ایرانی پارلیمنٹ کے لئے 14 خواتین منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-06

ایرانی پارلیمنٹ کے لئے 14 خواتین منتخب

دبئی
یو این آئی
ایران کی نئی مجلس( پارلیمنٹ) کے لئے اس مرتبہ14خواتین منتخب ہوئی ہیں ۔ ایران کی نئی پارلیمنٹ کے انتخابات کے ووٹوں کے حساب سے واضح ہے کہ ووٹروں نے خواتین کے بھی پارلیمنٹ میں پہنچنے کی حمایت کی ہے اور ان کے حق میں ووٹ دے کر14کو کامیاب بنایا ہے ۔ سال2014کے بین الاقوامی والی بال ٹورنمنٹ کے ناظرین کی گیلری میں خواتین کے جانے پر پابندی لگانے اور انہیں گھر میں رہ کر بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے مشورہ دینے والی رہنما فاطمہ عالیہ اس بار الیکشن ہار گئی ہیں اور ووٹروں نے انہیں گھر میں رہ کر بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا راستہ دکھا دیا ہے۔ اس کے برعکس تہران سے الیکشن لڑنے والی8اصلاح پسند خواتین انتخابات جیتنے میں کامیاب رہی ہیں ۔ تمام تہراین ضلع سے کامیاب ہوئی ہیں جہاں سے عالیہ ہار گئی ہیں۔ جیتنے والی خواتین میں30سالہ ایم بی اے گریجویٹ فاطمہ حسینی بھی ہیں۔ سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق تمام14اصلاح پسند خواتین الیکشن جیت گئی ہیں ۔ گزشتہ بار خواتین ارکان پارلیمنٹ کی تعداد9تھی۔ 7خواتین اپریل میں ضمنی انتخابات لڑیں گی ۔ اس نئی پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد کافی کم ہے ۔

Only 14 women MPs elected to Iran's parliament - govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں