سعودی عرب مسلکی تناؤ پیدا کر رہا ہے - اوباما بیان پر ترکی الفیصل کا اظہار برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-15

سعودی عرب مسلکی تناؤ پیدا کر رہا ہے - اوباما بیان پر ترکی الفیصل کا اظہار برہمی

ریاض
اے ایف پی
سعودی عرب کے شاہی کاندان کے ایک اہم رکن نے مشرق وسطیٰ کے تصادم میں امریکہ کے دیرینہ حلیف پر تنقید کرنے پر صدر بارک اوباما کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے سابق انٹلی جنس چیف اور امریکہ میں سعودی سفیر پرنس ترکی الفیصل نے سعودی اخبارات میں شائع اپنے بیان میں اوباما کے حالیہ تبصرہ پر برہمی کا اظہار کیا جو انہوں نے دی اٹلاننگ میگزین میں کیا تھا ۔ ترکی الفیصل نے کہا کہ آپ ہم پر شام، یمن اور عراق میں مسلکی کشیدگی پھیلانے کا الزام لگا رہے ہیں ۔ آپ ایران سے تعاون کا مشورہ دیتے ہوئے ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ یہ وہی ملک ہے جسے آپ نے دہشت گردی کا حامی قرار دیا تھا ۔ فیصل نے سوال کیا کہ آیا اوباما ایران سے اتنے متاثر ہوگئے ہیں کہ آپ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کی80سال کی دوستی کا اس سے موازنہ کررہے ہیں ۔ جہاں کی قیادت اب بھی امریکہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرا ر دیتی ہے ، جو عرب اور مسلم دنیا میں مسلکی بنیاد پر قائم لشکرون کی فوجی مالی اور دوسری مدد کرتی ہے ۔ اوباما نے سعودی عرب پر مسلکی اختلافات کو ہوا دینے کا الزام لگایا تھا۔

'No, Mr. Obama, We Are Not the Free Riders', Turki al-Faisal, a senior Saudi prince

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں