جے این یو طلبا رہنما کنہیا کو موت کی دھمکی کے نئے پوسٹرس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-12

جے این یو طلبا رہنما کنہیا کو موت کی دھمکی کے نئے پوسٹرس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جے این یو طلبا قائدین کنہیا کمار، عمر خالد اور انیر بن بھٹاچاریہ کو موت کی دھمکیوں سے متعلق نئے پوسٹرس رونما ہوئے ہیں ۔ کمار کو ہلاک کرنے پر گیارہ لاکھ روپے انعام کا اعلان کرنے سے متعلق پوسٹر دہلی کی دیواروں پر نظر آنے کے چند دن بعد ایک بار پھر اس طرح کے پوسٹرس سامنے آئے ۔ انعام دینے کا اعلان کرنے والا نوجوان اس وقت جیل میں ہے ۔ اس مرتبہ پوسٹر کی تصویر واٹس اپ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ گشت کی جارہی ہے ۔ جس میں دعوی کیا گیا کہ جنتر منتر پر آج صبح یہ پوسٹر دیکھا گیا تاہم پولیس کی ایک ٹیم نے علاقہ چھان مارا اور کہا کہ ایسا کوئی پوسٹر علاقہ میں چسپاں نہیں ہے ۔ اس پوسٹر میں کہا گیا کہ جے این یو کے باغیوں کو ہلاک کرنا ایک راشٹرا دھرم( قومی ذمہ داری) ہے۔ میں عمر خالد، انیر بن بھٹاچاریہ اور کنہیا کو گولی ماردوں گا۔ پوسٹر جس کے نام سے جاری کیا گیا بلبیر سنگھ بھرتیہ بتایا گیا کہ جس کو سماجی جہد کار بتاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ بد عنوانیوں کے خلاف انا ہزارے کی تحریک کا حصہ ہے ۔ پوسٹرمیں ایک فون نمبر پر اور ایک شخص کی پاسپورٹ سائز کی تصویر بھی موجود ہے ۔ پوسٹر میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے جے این یو طلبا کی تائید کی مذمت کی گئی ہے ۔ پوسٹر میں یہ بھی لکھا گیا کہ میں ان تمام کو گولی ماردوں گا جو افضل گورو کی پھانسی کی برسی مناتے ہیں ، اس ملک کو دہشت گردوں سے زیادہ باغیوں سے خطرہ ہے، ایسے باغیوں کو عم قید دینا چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس جتن نر وال نے اس سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ معاملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جنتر منتر میں پوسٹر نہ ملنے پر پولیس نے اس میں دئیے گئے فون نمبر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی۔ فون وصول کرنے والے شخص نے بتایا کہ یمنا بازار علاقہ میں وہ ایک دکان چلاتا ہے اور آج وہ جنتر منتر گیا تھا۔ عہدیدار نے کہا کہ اس شخص سے بہت جلد پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

New posters make death threats against 'JNU traitors' Kanhaiya, Umar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں