نیپال اور چین میں تاریخی ٹرانزٹ معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-22

نیپال اور چین میں تاریخی ٹرانزٹ معاہدہ

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے آج نیپال کے داخلی امور میں عدم مداخلت کا وعدہ کیا۔ دونوں فریقوں نے آج10معاہدات پر دستخط کئے جس میں تاریخی ٹرنزٹ معاہدہ شامل ہے ۔ جس سے ہندوستان پر ملک کے زمینی راستہ پر مجموطی انحصار ختم ہوجائے گا۔ بیجنگ نے ربط ضبط کو فروغ دینے کے لئے نیپال کو تبت ریل رابطہ فراہم کرنے سے اتفاق کیا ۔ چین کے اپنے پہلے دورے پر وزیر اعظم نیپال کے پی او لی نے چین کے وزیر اعظم لی کوکھیانگ سے وسیع تر بات چیت کی اور صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی۔ چین نے نیپال کے اقتدار اعلیٰ کے تحفظ ، آزادی اور علاقائی سالمیت کی کوششوں کی بھرپور تائید کی اور نیپال کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے نیپال میں حالیہ دستوری عمل کی بھی ستائش کی ۔ وزیر اعظم چین کی نیپال کو بھرپور تائید اس پس منظر میں کی گئی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ نیپال کے تعلقات میں سرد مہری آگئی ہے ۔ لی نے عہد کیا کہ چین نیپال کو اہم شعبوں جیسے رابطہ، صنعتی فروغ، تیل اور گیاس، تجارت، سیاحت اور قانون کے نفاذ میں تعاون کو فرو غ دے گا ۔ بات چیت کے بعد دونوں فریقوں نے دس معاہدات پر دستخط کئے ۔ ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کی کافی تشہیر ہوئی تھی اس سے کھٹمنڈو کا تیسرے ملک سے تجارت کے لئے ہندوستانی بندرگاہوں پر مجموعی انحصار ختم ہوجائے گا ۔ انہوں نے آزادانہ تجارتی شعبہ کے جائزہ پر ایک یاداشت مفاہمت پر دستخط کئے، اولی7روزہ دورہ پر کل یہاں پہونچے ہیں ۔ وزیر اعظم لی نے گریٹ ہال آف پیپل پر ان کا سرخ قالین سے استقبال کیا ۔
صدر چین زی جن پنگ نے آج کہا کہ چین اور ہندوستان کے درمیان نیپال ایک پل بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو بڑے پڑوسیوں کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ نیپال مستحکم اور ترقی یافتہ بنے۔ صدر چین دورہ کنندہ وزیر اعظم نیپال کے پی او لی سے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ٹرانزٹ معاہدہ پر دستخط کے بعد اس نے ملاقات کی ۔ چین۔ نیپال، ہندوستان کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر چین نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چین اور ہندوستان کی ترقی سے نیپال کو فائدہ پہونچے گا ۔ زی پنگ نے کہا کہ نیپال اور چین کو روایاتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہئے اور دونوں ملکوں میں عملی تعاون کو وسعت دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور نیپال قریبی پڑوسی ہیں اور ان کے درمیان مستقل دوستی اور جامع تعاون ہے ۔ صدر چین نے پر امن بقائے باہم کے پانچ اصولوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Nepal inks transit treaty with China, to have first rail link

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں