ثقافتی فیسٹیول کی اجازت - روی شنکر تنظیم پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-10

ثقافتی فیسٹیول کی اجازت - روی شنکر تنظیم پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد

لکھنو
پی ٹی آئی
دریائے جمنا کنارے عالمی ثقافتی فیسٹیول کے انعقاد پر اٹھے تنازعہ سے غیر متاثر نیشنل گرین ٹریبونل( این جی ٹی) نے آج سری سری روی شنکر کے ادارے آف آف لیونگ( اے او ایل) کو دریائے جمنا کے کنارے جمعہ سے شروع ہونے والے عالمی ثقافتی فیسٹیول کے انعقاد کی اجازت دے گی لیکن اس تنظیم پر ماحولیات سے متعلق معاوضہ کے لئے پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ اور یہ جرمانہ فیسٹیول کے آغاز 11مارچ سے قبل ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ ٹریبونل کے صدر نشین جج سوتنتر کمار کی زیر قیادت بنچ نے فیسٹیول کے انعقاد کے لئے باضابطہ منظوری دینے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کے لئے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی( ڈی پی سی سی) پر ایک لاکھ روپے اور ڈی ڈی اے پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگانے کا حکم بھی دیا۔ جئے یمنا ابھیان نامی تنظیم نے اس فیسٹیول کے انعقاد میں ماحولیاتی نظام کی صریح خلا ف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس پر روک کا مطالبہ کرتے ہوئے این جی ٹی میں درخواست پیش کی تھی ۔ ٹریبونل نے اے او ایل سے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات تک اس بات کا تیقن دے کہ تقریب کے دوران دریا جمنا میں کسی قسم کے کیمیائی مادے نہیں چھوڑے جائیں گے ۔ جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ٹریبونل نے اے او ایل کو ہدایت دی کہ سارے علاقہ کو بائیوڈائیورسٹی پارک میں تبدیل کیاجائے ۔ ماحولیاتی جہد کار آنند آریہ نے بھی اس فیسٹیول کے خلاف درخواست داخل کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اور نوائیڈا کے درمیان ایک ہزار ایکڑ کا علاقہ نہایت ہی حساس ہے اور زیادہ تر علاقہ دلدلی ہے ۔ اس علاقہ میں گھاس کا ایک تنکا بھی نہیں اگتا ، جئے یمنا ابھیان کے منوج مشرا نے اس فیسٹیول کے انعقاد کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا ۔ اور کہا کہ ہر لمحہ اس علاقہ کو تباہ کیاجارہا ہے ۔ اس کی پابجائی کے لئے ہمیں کافی وقت انتظار کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے اس فیسٹیول کے آرگنائزرس میں سوجھ بوجھ کی کمی پر بھی تنقید کی۔

NGT clears Sri Sri Ravi Shankar's event, slaps Rs 5 crore fine on Art of Living

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں