کولگام سرینگر میں فوج کا سرچ آپریشن ختم - ایک ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

کولگام سرینگر میں فوج کا سرچ آپریشن ختم - ایک ہلاک

سری نگر
یو این آئی
دہشت گرد تنظیم حزب المجادہین کے ایک اہم جنگجو کو دیر رات کو ہلاک کئے جانے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جاری فوج کی تلاشی مہم ختم ہوگئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونیو الی جھڑپ مٰں ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بچھڑو گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات ملنے پر سیکوریٹی فورس اور ریاستی پولیس نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ اسی دوران سلامتی دستہ کے جوانوں پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردون نے خود کار ہتھیارون سے حملہ کردیا۔ سلامتی دستہ کی جوابی کارروائی میں حزب المجاہدین کا ایک بڑا جنگجو لیڈر داؤد شیخ مارا گیا ۔ جنوبی کشمیر میں حالیہ عرصے میں ہونے والی یہ دوسری جھڑپ تھی ۔ گزشتہ دو اور تین مارچ کی درمیانی رات کو ضلع پلوامہ کے ترال میں سلامتی دستہ کے ساتھ جھڑپ میں حزاب المجاہدین کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکوریٹی فوریسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کے کل مارے جانے کے بعد علاقے میں بند کی وجہ سے آج معمولات زندگی ٹھپ رہے ۔ بند کی وجہ سے ضلع کے کموہ اور مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں سے گاڑیاں بھی ندارد رہیں ۔ مہاشیوراتری ہونے کی وجہ سے سرکاری دفتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ تاہم اضافی سیکوریٹی کے نظم ہونے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معمول رہا۔ قانون کو برقرار رکھنے کے لئے بھچرو ، کموہ اور دیگر علاقوں میں آج اضافی سیکوریٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی تھی۔ سیکوریٹی فورسزکے ساتھ دیر رات ہونے والے تصادم میں حزب کے جنگجو داؤد کے مارے جانے کے بعد سینکڑوں لوگوں نے بچھرو گاؤں میں مظاہرہ کیا۔ وہیں گزشتہ چار دن سے بند ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آج معمولات زندگی معمول پر آگئے ۔ علاقے میں دکانیں بند اور کاروباری ادارے کھل گئے اور ٹریفک کا نظام صحیح طور پر بحال ہوگیا۔ تاہم مہا شوراتری ہونے کی وجہ سے سرکاری، دفتر وغیرہ بند رہے ۔ قانون کے علاوہ صورتحال بگڑنے سے روکنے کے لئے سیکوریٹی فورسز اور ریاستی پولیس فورس کی تعیناتی کئی علاقے میں کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو تین مارچ کو رات کو سیکوریٹی فورسزا کے ساتھ ہوئے تصادم میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گرد مارے گئے ۔ جس کے بعد ترال میں ہڑتال کی گئی تھی۔ اگرچہ کسی علیحدگی پسند تنظیم نے ہڑتال کی اپیل نہیں کی تھی۔

Kashmir: Encounter underway in Kulgam district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں