ریڈیو اور ٹی وی کو سرکاری کنٹرول سے آزادی کی وکالت - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-19

ریڈیو اور ٹی وی کو سرکاری کنٹرول سے آزادی کی وکالت - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مختلف نوعتیوں کے پروپیگنڈے کی بجائے جو عوام کے لئے فائدہ مند نہیں ہیں، میڈیا کی جانب سے ہیلت کیر جیسے مسائل پر پائیدار مہ تعلیم میں ایک بڑا رول ادا کرسکتی ہے ۔ مرکرزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے جن کے پاس اطلاعات و نشریات کا قلمدان بھی موجود ہے ، آج یہ بات کہی۔ وہ یہاں چھٹے نیشنل کمیونٹی ریڈیو سمیلن کو مخاطب کررہے تھے جہاں چیانلس کو اختراعی پروگرامنگ کے لئے ایوراڈس دئیے گئے۔ مختلف نوعیتوں کے پروپیگنڈے کے بجائے جو عوام کے لئے لاحاصل ہیں اگر آپ اس قسم کی پائیدار مہم چلائیں تو انسانی ذہن میں ہیلت کیر و احتیاطی ہیلت کیر سسٹم سرایت کرے گا۔ ریڈیو تعلیم کے لئے ایک انتہائی طاقتور اوزار بن چکا ہے ۔ جیٹلی نے ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی جس نے اس کی ہیلت مہم کے لئے ایوارڈ یجتا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ہندوستان میں ہر ضلع میں مقامی بولی، موسم، فصل کے نمونے تبدیل ہوتے ہین اور کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے رول عوام کو اطلاع اور تعلیم کی فراہمی سے ان کی اہمیت بڑھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اخبارات کی اشاعت کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے لیکن ہندوستانی قومی اخبارات میں توسیع ہورہی ہے ۔ ایسا ہی رجحان کمیونٹی ریڈیو بھی پیدا کرسکتا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ تقریبا 191کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنس کام کررہے ہیں حالانکہ تقریبا400ریڈیو اسٹیشنو ں کو اجازت دی گئی ہے ۔ چنانچہ جہاں تک کمیونٹی ریڈیو کا تعلق ہے اس کا فروغ اور ارتباط ایک قابل لحاظ کامیابی ہونی چاہئے ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تقریبا دو دہے قبل ایک ایسا تاثر پایاجاتا تھا کہ حکومتوں کے بشمول تمام نظام میں ریڈیو اور ٹی وی کی اجارہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان تبدیل ہوگیا ہے کیوں کہ عوام سرکاری زیر کنٹرول اور پبلک براڈ کاسٹنگ ریڈیو کنٹرول ٹی وی سے بیزار ہوچکے ہیں حالانکہ ان کا بھی ایک اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال تبدیل ہوچکی ہے جب ایر ویز عوام میں کھلے کردئیے گئے اور ان کی ملکیت بنائے گئے جس کے بعد ٹی وی چیانلس کا ایک دھماکہ ہوگیا اور کثیر تعداد میں اف ایم چیانلس منظر عام پر آگئے ۔ جیٹلی نے کہا کہ ایک نکتہ پر ایسا لگتا ہے کہ ٹی وی نے سنٹر اسٹیج لے لیا ہے لیکن ایف ایم کی توسیع کے ساتھ ریڈیو واپس آرہا ہے ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مملکتی وزیر برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو اہم سرکاری پروگراموں کے بشمول اطلاع دیتے ہوئے عوام کو با اختیار بنانے میں ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری انیل اروڑہ نے کہا کہ وزارت کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کو اس کی تائید کے منصوبے بنارہی ہے ۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے ملک کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں عام لوگوں کو با اختیار بنانے میں کمیونٹی ریڈیو کا اہم کردار بتاتے ہوئے آج کہا کہ یہ دم توڑتی بولیوں ، زبانوں اور رسم و روایات کے وجود کو قائم رکھنے میں بے حد کار گرثابت ہوسکتا ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے یہاں سہ روزہ چھٹی کمیونٹی ریڈیو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں اس وقت191کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کام کررہے ہیں ۔ اور دیگر400کو منظوری دی جاچکی ہے ۔ ہمارے یہاں ہر ضلع میں زبان اور بولیاں ، ثقافت اور رسم و روایات بدل جاتی ہیں۔ مختلف زبانیں اور رسم و روایات آج دم توڑ رہی ہیں جن کا وجود قائم رکھنے کے لئے کمیونٹی ریڈیو بہت ہی اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ آج دنیا بھر میں اخبارات کی اشاعت کم ہورہی ہے لیکن ہندوستان میں علاقائی زبانوں کے اخبارات میں وسعت آرہی ہے ۔ کمیونٹی ریڈیو کے معاملے میں بھی یہی تجربہ دیکھنے کومل رہا ہے ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو صرف شہروں تک محدود ہے اور ایسے میں دیہات اور دور دراز علاقوں میں لوگوں کو بیدار کرنے میں کمیونٹی ریڈیو اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ آپ اخبار اور ٹی وی پر کتنے ہی اشتہارات دے دیں لیکن وہ عام لوگوں تک پوری طرح نہیں پہنچ پاتے ہیں کمیونٹی ریڈیو میں مقامی ماہرین لوگوں کو ان کی زبان میں اپنی بات سمجھاتے ہیں اور جس کا وسیع پیمانے پر اثر ہوتا ہے ۔

Jaitley pitches for freedom of radio, TV from govt control

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں