جاسوس کی گرفتاری پر ہندوستان اور پاکستان میں لفظی جھڑپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-30

جاسوس کی گرفتاری پر ہندوستان اور پاکستان میں لفظی جھڑپ

نئی دہلی
یو این آئی
پاکستانی فوج کی جانب سے ایک گرفتار شدہ ہندوستانی بحریہ کے سابق عہدیدار کے جاری کردہ اقبالیہ ویڈیو پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج لفظی جھڑپ ہوئی مذکورہ شخص نے بلو چستان میں ہندوستان کی ایماء پر دہشت گرد سر گرمیوں میں ملوث ہونے کا اقبال کیا ہے لیکن ہندوستان نے اس الزام کو مسترد کردیا۔ ہندوستان نے اس دعویٰ کو سختی سے مسترد کردیا کہ وہ را کے لئے کام کررہا ہے ۔ وزارت امور خارجہ نے یہاں کہا کہ حکومت، پاکستان میں ہماری ایماء پر تخریبی سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے اس فرد کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور پاکستان سے اسے قونصلر سے ملنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے بحریہ کے سابق عہدیدار کے پاکستانی حکام کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو دیکھا ہے ۔ یہ شخص ایران میں بزنس کرتا ہے جو غیر واضح حالات میں پاکستان کی تحویل میں ہے ۔ یہ فرد ویڈیو میں ایسے بیانات دے رہا ہے جن کی حقیقت میں کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے کلبھوشن یادو نے ویڈیو میں کہا کہ وہ1987ء میں ہندوستان کی نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی میں شامل ہوا تھا ۔ بعد ازاں1991ء میں ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوا۔ اس نے کہا کہ وہ ہندوستانی بحرئیہ میں ہنوز عہدیدار کی حیثیت سے خدمات پر مامور ہے اور خدمات کے 14سال کی تکمیل کے بعد 2022میں سبکدوش ہوگا ۔ یادو نے بتایا کہ2002میں میں نے انٹلی جنس کا رروائیاں شروع کیں۔2003ایران میں چھوٹا کاروبار شروع کیا۔میں نے کسی جانچ پڑتال کے بغیر2003اور2004میں کراچی کے دورے کئے تھے ۔ ہندوستان میں'را' کے لئے کچھ بنیادی خدمات انجام دیں اور 'را' نے2013کے ختم میں مجھے حاصل کرلیا۔، اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت امور خارجہ نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے طور پر بیانات دے رہا ہے اور اس کے قابل بھروسہ ہونے کو نہ صرف چیلنج کیا جائے گا بلکہ واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ اسے پڑھایا گیا ہے ۔ اس کی درخواست کے باوجود پاکستان نے ایک بیرونی ملک کے زیر حراست ہندوستانی باشندے کو قونصلر تک رسائی نہیں دی ہے ۔ حالانکہ یہ بین الاقوامی مسلمہ روایت ہے ۔ ہم ان حالات میں اس کی صحت مندی کے بارے میں فطری طور پر تشویش میں ہیں۔ ہماری تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اسے غالبا ً ہراساں کیا جارہا ہے ۔ وہ ایران میں قانونی طور پر جائزہ کاروبار کررہا تھا جب ہم نے اس پہلو کی مزید تحقیقات کی تو پاکستان میں اس کی موجودگی سے سوالات پیدا ہوئے ان میں ایران سے اس کے اغوا کا امکان بھی شامل ہے ۔ یہ اسی وقت واضح ہوگا جب اسے قونصلر سے ملنے کی اجازت دی جائے گی اور ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری درخواست پر فوری رد عمل ظاہر کرے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب پاکستانی فوج کے آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوا اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز راشد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کلبھوشن نے"را" کے لئے کام کرنے کا اعتراف کرلیا ہے تاکہ گڑ بڑ زدہ بلو چستان میں گڑ بڑ پیدا کی جاسکے۔ باجوا نے ہندوستان پر پاکستان میں سرکاری پشت پناہی سے دہشت گردی کا الزام عائد کیا ۔ پاکستان میں ہندوستان کی مداخلت کا س سے زیادہ واضح اور کوئی ثبوت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی اور بلو چستان میں مخالف پاکستان سر گرمیوں کی وہ ہدایت دیتا تھا ۔ اس نے اسلام قبول کرلیا ہے اور ایک اسکراپ دیلر کے روپ میں غزنی میں کام کررہا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں