ہند اور بنگلہ دیش - برقی و انٹرنیٹ پراجکٹ کا جاریہ ماہ آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

ہند اور بنگلہ دیش - برقی و انٹرنیٹ پراجکٹ کا جاریہ ماہ آغاز

اگرتلہ
یو این آئی
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جنوبی تریپورہ سے ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو100میگا واٹ کی برقی کی برآمد اور10جی بی پی ایس انٹر نیٹ بینڈوتھ کی درآمد کا23مارچ سے آغاز ہوگا ۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد مشترکہ طور پر اس پراجکٹ کا آن لائن افتتاح انجام دیں گے ۔ دونوں وزرائے اعظم کے دفاتر نے نئی دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پراجکٹ کے افتتاح کی شیڈول پر اتفاق کرلیا ہے ۔ اس دوران چیف منسٹر تریپورہ مانک سرکار بھی اگرتلہ سے اس کانفرنس میں شامل ہوں گے ۔ وزارت برقی نے اتر گلہ کے سوریا مانی نگر اور بنگلہ دیش کے جنوبی کومیلا گرڈ سے برقی کی سربراہی کو منظوری دی ہے۔ یہ منظوری گزشتہ ماہ کئی سطحون پر باقی لائنوں خی تنقیح کے بعد کی دی جارہی ہے ۔ اسی طرح گزشتہ ماہ بھارت سنچارنگم لمٹیڈ( بی ایس این ایل) اور بنگلہ دیش سب ابدوز کیبل کمپنی لمٹیڈ نے مشترکہ طور پر انڈیا انٹر نیشنل انٹر نیٹ گیٹ وے کو تیار کیا ہے ۔ یہ چینائی اور ممبئی کے بعد اکھوراچیک پوسٹ پر ہندوستان کا تیسرا بین الاقوامی گیٹ وے ہے ۔ جس کی ماہ جنوری میں تکمیل ہوئی، اس میں دس گیگا بائیٹ فی سکنڈ رفتارڈیٹا کی منتقلی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بینڈوتھ کیبل کی تنصیب کا کام بر وقت انجام پایا تاہم دونوں وزرائے اعظم کی جانب سے اس کے افتتاح کے لئے وقت نہ ملنے پر اسے شروع نہیں کیاجاسکا ۔ گزشتہ سال11جولائی کو مرکزی وزیر کمیونی کیشن و انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے براہ کاک بازار بنگلہ دیش تیسرے انٹر نیشنل انٹر نیٹ گیٹ وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس پراجکٹ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے ہندوستانی حکومت نے بیس کروڑ روپے خرچ کئے ۔ اس کے علاوہ دس جی بی پی ایس انٹر نیٹ سرویس کے حصول کے لئے ہندوستان بی ایس سی سی ایل کو ہر سال 8کروڑ روپے بنگلہ دیش کو فیس ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان اگرتلہ سے بنگلہ دیش تک ریلوے لائن کی بھی تنصیب عمل میں لارہا ہے ۔ اور جنوبی تریپورہ سے چٹگانگ بندرگاہ تک رسائی کے لئے پل کی تعمیر کررہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں