شمال مشرق کو تجارتی مرکز بنانے حکومت خواہاں - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-23

شمال مشرق کو تجارتی مرکز بنانے حکومت خواہاں - راج ناتھ سنگھ

شیلانگ
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہند۔ میانمار سرحد سے آسام رائفلس کی بازطلبی یا کسی اور نیم فوجی فورس کے ساتھ تبدیلی کو آج خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہاں آسام رائفلس کے181ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ سینک سمیلن کے وقفوں کے دوران نامہ نگاروںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے، جب بھی ہم ایسا فیصلہ لیں گے آپ کو اس کے بارے میں بتایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مرکزی حکومت کسی اور نیم فوجی فورس جیسے انڈوتبتن بارڈر پولیس کو سرحد کی نگرانی کی ذمہ داری تفویض کرسکتی ہے۔ قبل ازیں اس کام کے لئے بارڈر سیکوریٹی فورس کے بارے میں بھی غور کیاجارہا تھا اور اس نے اس ضمن میں ایک جائزہ رپورٹ بھی تیار کرلی تھی ۔ واضح رہے کہ ہند۔ میانمار کے درمیان1643کلو میٹر طویل سرحد ہے، جس پر کوئی باڑ نصب نہیں ہے اور یہ ارونا چل پردیش (520کلو میٹر) ، ناگا لینڈ215کلو میٹر ، منی پور398کلو میٹر ، اور میزورم510کلو میٹر سے متصل ہے ۔ سرحد کے دونوں طرف سولہ کلو میٹر تک آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔1835میں قائم کی گئی اسام رائفلس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے ۔ وزیر داخلہ میگھالیہ کے دوروزہ دورہ پر ہیں ، جس کا کل سے آغاز ہوا ہے ۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت شمال مشرق کو جنوبی ایشیائی مشرقی ممالک کے ساتھ تجارتی مرکز بنانا چاہتی ہے، لیکن اس مقصد کے لئے علاقہ میں قیام امن ناگزیر ہے۔ آسام رائفلس کے181ویں یوم تاسیس کے موقع پر سینک سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کسی بھی خطہ کی ترقی کے لئے ارتباط انتہائی اہم ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے روابط میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جن کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ تجارت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شماق مشرق کو جنوب ایشیائی مشرقی ممالک کے ساتھ تجارت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ، لیکن اس کے لئے خطہ میں قیام امن ناگزیر ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شمال مشرق میں جیسی ترقی ہوئی ہے وہ آزادی کے تقریبا سات دہوں تک نہیں ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی تیز ررفتار ترقی ہماری ترجیح ہے ۔

Government Wants To Make Northeast Hub Of Trade With South East Asia: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں