برطانیہ کی یونیورسٹی نے حیدرآباد یونیورسٹی سے تعلقات منقطع کر لئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-28

برطانیہ کی یونیورسٹی نے حیدرآباد یونیورسٹی سے تعلقات منقطع کر لئے

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد میں طلبا پر زیادتی کا سخت نوٹ لیتے ہوئے یونیورسٹی آف ایڈن برا اسکاٹ لینڈ نے دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ریسرچ کے رابطہ کو ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایدن برایونیورسٹی کے سوشیالوجی کے لکچررڈاکٹر ہوگو گورینج نے وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد پروفیسر اپا راؤ کے نام ایک کھلا مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ ڈاکٹر گورینج جو سوشیل اینڈ پولیٹکل سائنس سے وابستہ ہیں طلبا پر طاقت استعمال کرنے پر پروفیسر اپا راؤ پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی آواز دبانے کے لئے ظلم اور طاقت کا استعمال کیاگیا۔ کسی بھی یونیورسٹی کے لئے ضروری ہے کہ وہ کھلے اور نتیجہ خیز مباحث کریں ۔رواداری سے کام لے کر متبادلات تلاش کریں ۔ ڈاکٹر گورینج نے کہا کہ حیدرآباد یونیوسٹی کیمپس میں یہ کیفیت نہیں پائی جاتی ۔ اپنے خیالات کو منوانے کے لئے طاقت کا استعمال اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا( اپا راؤ) موقف کمزور ہے ۔ ہم جو عالمی سطح پر تحقیق میں مشغول ہیں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنے والے طلبا پر کئے جانے والے تشدد کو ختم کردیں۔ جمہوری سماج میں طاقت کے ذریعہ آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر ہم مجبور ہوگئے ہیں کہ کیا ہم ریسرچ رابطہ کو قائم رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔ پروفیسر اپا راؤ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پولیس کے استعمال کے بجائے طلبا کے خیالات کی سماعت کریں ۔17جنوری کو روہت ویمولا کی موت کے بعد ڈاکٹر گورینج نے بھی مکتوب روانہ کیا تھا۔

Edinburgh varsity to snap ties with Hyderabad University

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں