ابتدائی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ اور ہیلاری کلنٹن کی سبقت برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-07

ابتدائی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ اور ہیلاری کلنٹن کی سبقت برقرار

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکنزجماعتوں کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کے لئے ہفتے کو ہوئے مقابلوں میں ڈیمو کریٹک ہلری کلنٹن اور ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے حریفوں پر سبقت برقراری رکھی ہے ۔ ہفتے کو ریپبلکنز جماعت کے چا ریاستوں میں پرائمری یا کاؤکسز کے انتخابات ہوئے جن میں ان کے سرکردہ رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کو لوزیانا اور کنٹکی میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ سینٹیر ٹیڈ کروز کو دوسری دو ریاستوں میں میئن اور کنساس میں جیت ہوئی ۔ سینیٹر مارکو روبیو اور آئیوا کے گورنر جان کا سیچ کی ان چاروں ریاستوں میں بھی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے ۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تازہ مقابلوں میں اندازوں کے برعکس کروز نے مجموعی طور پر ٹرمپ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جہاں سے وہ ہارے وہاں انہوں نے ٹرمپ کا سخت مقابلہ کیا اور ہفتے کو کروز نے ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ ڈیلیکیٹس کی حمایت حاصل کی۔ دوسری طرف ڈیمو کریٹک پارٹی نے ہفتے کو تین ریاستوں میں پرائمری یا کاکسز منعقد کیے جس میں ہلری کلنٹن نے لوزیانا کی ریاست میں کامیابی حاصل کرکے اپنی برترقی برقرار رکھی ہے جب کہ ان کے حریف سینیٹر برنی سینڈرز کو دوسری دو ریاستوں کنساس اور نیبراسکا میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ریپبلکنز جماعت کی طرف سے اب تک ہوئے مقابلوں میں ٹرمپ کو مجموعی طور پر378ڈیلیکیٹس کی حمایت حاصل ہوچکی ہے جب کہ ان کے قریب ترین حریف کروز کو295کی حمایت حاصل ہے ۔ ٹرمپ اور کروز نے ریپبلکنز جماعت کے دوسرے امید واروں سے کہا کہ وہ نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہوجائیں تاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کا مقابلہ کرسکیں ۔ دوسری طر ف ڈیمو کریٹک جماعت کے ہفتے کو ہوئے پرائمری یا کاکسز میں سینڈرز کی جیت کے باوجود ہلری کو ان پر بہت زیادہ سبقت حاصل ہے اور ان کے ڈیلیکیٹس کی مجموعی تعداد1,121ہے جب کہ سینڈرز کے ڈیلیکیٹس کی تعداد479ہے۔ ہلری اور سینڈرز کے درمیان اب براہ راست ڈیبیٹ فلنت مشی گن میں ہوگی اور یہ ان کے درمیان ساتویں ڈیبیٹ ہوگی۔

Donald Trump, Hillary Clinton Hold Big Leads in Michigan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں