سائبر جرائم سب سے بڑا چیلنج - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-12

سائبر جرائم سب سے بڑا چیلنج - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سائبر جرائم کو ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نوجوان ذہنوں کو انتہا پسند بنانے کے لئے سائبر اسپیس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجارہا ہے ۔ وزیر داخلہ یہاں اسوچم کے زیر اہتمام ایک سیکوریٹی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹکنالوجی کی ترقی اور اس تک رسائی سے سائبر جرائم سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے سائبر جرائم میں بھاری اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کی ۔ پہلے جرم زمین، پانی اور فضا ء سے ہوا کرتا تھا لیکن اب سائبر اسپیس سے بھی ہونے لگا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موبائل فونس اور انٹر نٹ تک رسائی کے پیش نظر سائبر جرائم کا اصل مسئلہ اس کا پتہ لگانا اور مقدمہ چلانا ہے کیونکہ یہ بے چہرہ اور بغیر سرحدوں والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں ایک ماہر گروپ قائم کیا گیا ہے تاکہ ملک میں سائبر جرائم سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے روڈ میاپ تیار کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم کے مقابلے کے لئے وزارت میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینشن سنٹر قائم کیاجارہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں رابطوں میں اضافوں کے باعث چیلنج آئیں گے اور ان چیلنجوں سے نمٹنے اور نٹ ورک میں سیکوریٹی خامیوں کو دور کرنے کے لئے طور طریقے تلاش کرنا چاہئے۔ امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے گزشتہ چند برسوں میں مضبوط شراکت داری قائم کی ہے ۔ اور صدر بارک اوباما گہرے، وسیع تر اور مستحکم سیکوریٹی شراکت داری کے خواہاں ہیں ۔ امریکہ نے دنیا کے کسی اور ملک سے زیادہ ہندوستان کے ساتھ فوجی مشقیںکی ہیں ۔ سائبر اسپیس میں ہندوستان کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے ورما نے کہا کہ سائبر دنیا میں دنوں ملکوں کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ میں سائبر سیکوریٹی پر بات چیت ہوئی ہے ۔ سائبر دفاع ، سائبر سیکوریٹی کلیدی ترجیحی شعبہ ہیں۔

Cyber crime biggest challenge for India: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں